پی ٹی آئی کو زبردست دھچکا !ن لیگ نے پھر میدان مار لیا

20

اٹک (نیوز ڈیسک) حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے ایک اور میدان مار لیا، ضلع کونسل کی مخصوص 19 نشستوں کے انتخابات میں کانٹے دار مقابلے کے بعد 11 نشستیں جیت لیں۔اٹک میں ضلع کونسل کی مخصوص 19 نشستوں پر براہِ راست انتخاب ہوا جبکہ 4 نشستوں پر امیدواران کو پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا، خواتین کی 15 نشستوں پر انتخاب ہوا جس میں 8 نشستیں شیر کے حصہ میں آئیں۔جیتنے والی خواتین میں توصیفہ گلناز، فریدہ بی بی اور نور جہاں نے 5، 5 جبکہ آمنہ بی بی، شاہین بی بی، عاصمہ بی بی، فرحت نثار ملک اور نذیر بی بی نے 4، 4 ووٹ لے کر میدان مارا جبکہ مسلم لیگ (ق) کی ایمان طاہر، ریشم جان، صبیحہ نازلی اور نور جہاں اکرم نے 5، 5 جبکہ فوزیہ نے 4 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، تحریکِ انصاف کی رفعت شاہین نے 6 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب قرار پائیں، آخری نشست کیلئے تحریکِ انصاف کی بی بی فرزانہ اور مسلم لیگ (ن) کی صفیہ بیگم کو 3، 3 ووٹ ملے، جن کے مابین ٹاس کے ذریعے فیصلہ کیا جائے گا۔ٹیکنو کریٹ کی 1 نشست پر دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ملک سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے 34 کے مقابلے میں 37 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا، مزدور کسان نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ملک انصار احمد 20 اور آصف علی خان 19 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ق) کے ملک حمید اکبر خان نے 19 ووٹوں کے ساتھ پارٹی کیلئے اکلوتی نشست حاصل کی۔ضلع کونسل انتخابات کیلئے پروفیسر ملک توقیر نے پریذائیڈنگ افسر کے فرائض انجام دیئے، 71 ووٹروں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

14 ملک میں نگراں حکومت بننے کا اشارہ دیدیا گیا
28 خوفناک آتشزدگی، 100گھر تباہ،ہلاکتوں کا خدشہ
21 چوہدری نثار اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے ،جان کرآپ حیران ر ہ جائینگے
aaa عسکری ونگز قائم کرنے کے پیچھے ایم کیو ایم کے کیا مقاصد تھے ؟جانئے
117 پولیس کی حکمت عملی تیار ، بڑی خبر آگئی
110 پاکستانی خاتون کا ایسا کارنامہ ، جان کرآپ بھی فخر کرینگے