پرندے اڑتے اڑتے بھی سوجاتے ہیں ، جدید تحقیق

aaa

لاہور (نیوز ڈیسک ) آپ نے Frigate نامی پرندے کے بارے میں بہت سنا ہوگا کہ یہ دو دو ماہ تک بغیر رکے اڑتا رہتا ہے۔ اس پرندے کے بارے میں جو سب سے زیادہ حیرانی ہوا کرتی تھی، وہ یہ کہ آخر یہ سوتے کب ہوں گے؟ لیکن جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے تمام لوگوں کے اس سوال کا جواب ڈھونڈ لیا ہے۔ ماہرین نے ان پرندوں کے دماغ کا مکمل جائزہ اور ان کی نقل و حرکت کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ بتایا ہے کہ یہ پرندے دوران پرواز ہی سوجاتے ہیں۔ اس رائے کو قائم کرنے کے لیے 14 پرندوں کا تجزیہ کیا گیا اور تمام کام کرنے کے بعد یہ بات دریافت کی کہ یہ پرندے مختلف وقفوں میں نیند کرکے دن میں قریباً 41 منٹوں کی نیند لیا کرتے ہیں۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہر طیوریات ڈاکٹر نیلز ریٹنبرگ کہتے ہیں کہ یہ 12 سیکنڈز پر مشتمل چھوٹے چھوٹے وقفوں میں نیند لیتے ہیں۔ ریٹنگبرک نے بتایا کہ سائنسدانوں کو پہلے یہی لگتا تھا کہ یہ پرندے نیند تو کرتے ہوں گے ،تاہم نیم غنودگی میں اگر پکی نیند کریں گے، تو گر جائیں گے، لیکن سائنسدان غلط ثابت ہوئے کیونکہ اگرچہ وہ مختصر وقت کے لیے سوتے ہیں، لیکن یہ نیند کافی گہری ہوتی ہے۔ ریٹنبرگ نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت نیند کرتے ہیں جب ہوا کا دباو ٔاس قدر زیادہ ہوتا ہے جب ان کو اپنے پر ہلانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ساتھ ساتھ ماہرین یہ بھی تحقیق کررہے ہیں کہ نیند کی کمی کی وجہ سے ان کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے کیونکہ نیند کی کمی انسانوں اور جانوروں پر یکساں طور پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ریٹنبرگ کہتے ہیں کہ ان کی یہ کوشش ہے کہ وہ سمجھ جائیں کہ آخر اس قدر نیند کے باوجود بھی وہ کیسے زندہ رہتے ہیں ،تو وہ انسانوں کے مسائل کو بھی حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جو کم نیند کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہتے ہیں،لیکن یاد رہے کہ جب یہ پرندے زمین پر ہوتے ہیں، تو دن میں 12، 12 گھنٹے تک سوتے رہتے ہیں۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

aaa دنیا کے سب سے لمبے ہوائی جہاز کو حادثہ، وجہ کیابنی؟ جانئے
24 یورپ میں خطرے کے الارم بجنے لگے ، بچنا مشکل
28 وہ 6 عمومی سوالات جو جاب انٹرویو کے دوران پوچھے جاتے ہیں
06 سندھ میں انتہائی طویل دیوار کس نے اور کیوں بنائی؟
sea سیلفی لیتے ہوئے 11 سالہ لڑکی والدین سمیت دریا میں ڈوب گئی
sssda پائلٹ کا آئی فون ،جہاز تباہ ہونے کی اصل وجہ منظر عام پر آگئی