پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کی تصدیق

psl-final

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ ‘پاکستان سپر لیگ’ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل نو مارچ کو لاہور میں کرانے کی تصدیق کر دی ہے۔
پی سی بی نے تصدیق کی کہ وہ اب عالمی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور اگر کھلاڑی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن نہ ہوئے تو پی سی بی ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بیک اپ تیار کرے کیلئے بھی کام کر رہا ہے۔2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں کیے گئے حملے کے بعد سے پاکستان پر عالمی رکٹ کے دروازے بند ہیں اور سوائے زمبابوے کے آئی سی سی کے کسی بھی رکن ملک نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کو دو انٹرنیشنل میچوں کی سیریز لاہور میں کھیلنے کی دعوت بھی دی ہے جس کا انحصار ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس پر ہے۔کھلاڑیوں کی عالمی ایسوسی ایشن فیکا نے بھی اپنے بیان میں کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو پاکستان میں شدید خطرات لاحق ہیں اور عالمی کرکٹرز پاکستان کا دورہ کرنے سے اجتناب کریں۔پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کی رونمائی کی گئی ہے، لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی ایونٹ کا فائنل لاہور میں کرانے پر مصر ہیں اور بورڈ نے اس خواب کو عملی جامع پہنانے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں اور انہیں حکومت پنجاب سے سیکیورٹی کلیئرنس بھی مل گئی ہے۔بورڈ نے اس سلسلے میں چار بلٹ پروف بسیں خریدی ہیں کیونکہ وہ کوئی بھی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے اور ان کا خیال ہے کہ اس سے ملک کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہو گا جبکہ کھلاڑیوں کو ملک میں آنے اور جانے کے حوالے سے بھی مکمل بریفنگ دی جائے گی۔
پی سی بی غیر ملکی مایہ ناز کھلاڑیوں کو ملک میں لانے کیلئے کوشاں ہے لیکن اگر ایسا نہ ہو سکا تو ان کھلاڑیوں کے متبادل کا انتظام کیا جائے گا۔بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر عالمی کھلاڑیوں نے پاکستان کا سفر نہ کیا تو وہ مقامی کھلاڑیوں کو ہی ٹیم کا حصہ بنا کر فائنل کھیلیں گے۔
سورس: ڈان نیوز اردو
شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

06 سلمان بٹ نے پی سی بی سے مددمانگ لی، وجہ کیابنی ؟ جانئے
ادداس ون ڈے کپتانی ملتے ہی سرفراز احمد کو قیمتی مشورہ دیدیا
cricket team انتظار کی گھڑیاں ختم ! انگلینڈ اور پاکستان کا اگلامیچ کب ہوگا ؟ ناقابل یقین خبر آگئی
219 پاک ، ویسٹ اندیز سیریز کس وقت کھیلا جائیگا ، اہم خبر آگئی
83 دل کے آپریشن کے بعد شہریار خان بارے بڑی خبر آگئی
141 باؤلنگ کوچ کیلئےپی سی بی نے ایک بار پھر سابق آل رائونڈ ر پر نظریں جمالیں