پانی کی بوتلیں بہت جلد جراثیم سے بھرجاتی ہیں، تحقیق

aaa

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صفائی اور جسمانی صحت کے ماہرین ایک عرصے سے خبردار کررہےہیں کہ اگر کی بورڈ کی طرح آپ پانی کی مخصوص دستی بوتل کو صاف نہیں کرتے تو وہ خوفناک حد تک آلودہ ہوجاتے ہیں۔اس بات کو جانچنے کے لیے امریکی ٹریڈ مل ریوز کمپنی نے ایک چھوٹے سے سروے میں کھلاڑیوں کے زیرِ استعمال پانی کی بوتل کو ایک ہفتے بعد دیکھا تو معلوم ہوا کہ ان میں اوسط بیکٹیریا کی تعداد 313,499 سی ایف یو ( کالونی فارمنگ یونٹس) فی سینٹی میٹر تھے۔ سب سے گندی بوتل میں 900,000 سی ایف یو تھے جو بیت الخلا کی سطح کے برابر آلودہ تھی جب کہ کسی جانور یا کتے کے کھلونے میں اوسطاً 2,937 سی ایف یو ہوسکتے ہیں۔اس کی وجہ بوتلوں کو باقاعدگی سے صاف نہ کرنا اور پسینہ وغیرہ ہے جہاں روزانہ کے حساب سے جراثیم براجمان ہوتے رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈھکنا اوپر سے کھلنے والی (سلائڈ ٹوپ) بوتل سب سے زیادہ آلودہ، اسٹرا والی بوتل میں سب سے کم اور گھومنے والے ڈھکنے کی بوتل میں اوسط جراثیم تھے۔ پلاسٹک کے مقابلے میں اسٹیل کی بوتل میں بہت ہی کم جراثیم تھے۔ اس لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر جیب اجازت دے تو ایک ہی دفعہ میں اسٹیل کی بوتل خرید لیں۔ بصورتِ دیگر ہر دوسرے روز پلاسٹک بوتلوں کو اچھی طرح دھوئیں۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

37 بکرے کا گوشت کھانے والے خبردار۔۔۔! اگر کھانا بھی ہے تو اس طرح کھائیں
adsadas ریزر استعمال کرنے میں کون کونسی احتیاط کرنی چاہئے؟
02 اگر چینی کھانا چھوڑ دیں تو کیا ہوگا؟
9 سر درد دور بھگانے کے لیے 6بہترین ٹپس
aaa مسلسل 12روز کیلے کھانے سے کیا ہوتا ہے ؟ جان کر آپ بھی اسے اپنی عادت بنا لیں گے
104 جسم کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام کریں، ماہرین کی شاندار پیشنگوئی