ٹیلروں کی چھٹی ،کپڑے سینے والا درزی روبوٹ تیار

16

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسان ایک عرصے سے اپنے کپڑے خود سی رہا ہے لیکن اب درزی بوٹ ’ سیوبو‘ تیار کرلیا گیا ہے جو ازخود انسانی کپڑے سی کر تیار کرسکتا ہے۔اس ویڈیو میں روبوٹ ایک ٹی شرٹ سی رہا ہے لیکن اس کے لئے لباس کے ٹکڑوں کو پہلے ایک غیر مضر پالیمر میں ڈبو کر سخت بنایا جاتا ہے جیسے کلف لگا ہوتا ہے۔ پھر روبوٹ بازو ایک کے بعد کپڑے کے پارچے سیتا ہے اور آخر میں تیارشدہ شرٹ کو گرم پانی میں ڈال کر کپڑے کو نرم کردیا جاتا ہے۔گارمنٹ صنعت میں پولی وینائل الکحل کو پوشاک سخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سیوبو کو ناپ کے لحاظ سے کٹے کپڑے کے ٹکڑے مل جاتے ہیں جنہیں دھات کی طرح سخت کیا جاتا ہے اور انہیں مشین کے حوالے کرکے سلائی کے بعد جوڑا جاتا ہے۔تاہم اس سے قبل بھی کپڑے سینے والے روبوٹ بنائے گئے ہیں۔ ایک مشین الیکٹرولوم بھی کپڑے سینے والے روبوٹ کی طرح کام کرتی ہے

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

47-Copy-11 پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی ، بڑی خبر آگئی
aaa چوروں سے خود کو بچانے والا اسمارٹ فون
bb دیواروں کے درمیان دیکھنے والا سمارٹ فون سینسر ایجاد
35 بچ کے رہنا ، سمارٹ فون نے اپنے مالکان کی جاسوسی شروع کر دی
147 انسان کی سوچ سے بھی زیادہ تیز وائی فائی بہت جلد مارکیٹ میں
aaa اگر فیس بک کا استعمال ترک کردیں تو کیا ہوگا؟