ٹوئٹر کا تمام صارفین کو ’کوالٹی فلٹر‘ فیچر دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ نے اپنے تمام صارفین کو ’کوالٹی فلٹر‘ کی سہولت تک رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے تمام صارفین کو یہ سہولت دینے کا فیصلہ اپنے پلیٹ فارم پر کی جانے والی تنقید کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو گزشتہ کچھ عرصے سے ہراساں کیے جانے اور دھمکی دیئے جانے کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر بھی یوم آزادی پر پاکستانیوں کے ساتھ قبل ازیں ’کوالٹی فلٹر‘ کی سہولت ٹوئٹر کے صرف ان صارفین کو حاصل تھی جن کے اکاؤنٹس، ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے تصدیق شدہ (جن اکاؤنٹس میں نام کے ساتھ بلو ٹِک لگا ہوتا ہے) تھے۔ اب تک ٹوئٹر انتظامیہ صرف معروف سیاسی و سماجی شخصیات، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور کمپنیوں کے اکاؤنٹس کی تصدیق کرتی ہے۔اس نئی سہولت کے ذریعے ٹوئٹر کا ہر صارف ناپسندیدہ ٹوئٹس کو ’میوٹ‘ کرکے اس سے چھٹکارا حاصل کرسکے گا، جبکہ پہلے سے طے شدہ ناپسند الفاظ پر مشتمل ٹوئٹس خود بخود صارف کے اکاؤنٹ سے ہٹا دی جائیں گی۔ مزید پڑھیں: اب آپ بھی ٹوئٹر پر ‘سلیبرٹی بن سکتے ہیں اس سہولت کو اپنی مرضی سے ’آن‘ یا ’آف‘ بھی کیا جاسکے گا، تاہم یہ کوالٹی فلٹر ان اکاؤنٹس کی ٹوئٹس کو فلٹر نہیں کرے گا، جسے صارف نے ’فولو‘ کر رکھا ہو یا جس سے حال ہی میں صارف کا کوئی رابطہ رہا ہو۔ اس کے علاوہ ٹوئٹر انتظامیہ اپنے پلیٹ فارم پر ایسے ٹولز بھی متعارف کرا رہی ہے، جنہیں استعمال کرتے ہوئے صارفین صرف ان کی ٹوئٹس دیکھ سکیں گے، جنہیں وہ ’فولو‘ کر رہے ہوں

Facebook Comments

مزید

اے سی کا بل زیادہ کیوں آتا ہے؟اصل وجہ سامنے آگئی
موبائل صارفین کیلئے حیران کن خبر آگئی
یوٹیوب صارفین یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، بڑی مشکل حل ہوگئی
زونگ پر پابندی لگ گئی، وجہ سامنے آگئی
آپ کا لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر یا سمارٹ فون آپکی ہر حرکت ریکارڈ کر رہا ہے، آئی ٹی دنیا کی اہم شخصیت کے انکشافات نے حیران کر کے رکھ دیا، آپ بھی ہوشیار رہیں
ٹیلی نار کا شاندار اقدام ، صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی