وہ آدمی جس کی قسمت امریکی جھنڈا ڈنڈے پر الٹا لگانے سے کھل گئی، 55 لاکھ روپے ’انعام‘ مل گیا

4565-1

ایک امریکی شخص کو احتجاجاًامریکہ کا جھنڈا الٹا لہرا کر اس کی توہین کرنے کے جرم میں گرفتار کرنا حکام کو بہت مہنگا پڑ گیا ہے کیونکہ اس شخص کے سماجی حقوق غصب کرنے پر 55ہزار ڈالر(تقریباً 55لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔امریکی ریاست پنسلوانیا میں39سالہ جوشوا بروبکر (Joshuaa Brubaker)نے کچھ عرصہ قبل ایک پائپ لائن منصوبے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی جھنڈا الٹا لہرا دیا تھااور اس پر اے آئی ایم (امریکن انڈین موومنٹ) کے الفاظ تحریر کر دیئے تھے۔ پائپ لائن جس علاقے سے گزاری جا رہی تھی جوشوا کو اس پر اعتراض تھا۔رپورٹ کے مطابق ٹاﺅن انتظامیہ نے جھنڈا الٹا لہرانے اوراس پر مذکورہ الفاظ تحریر کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا تاہم عدالت نے ٹاﺅن انتظامیہ کی طرف سے جھنڈے کی توہین کا الزام مسترد کرتے ہوئے جوشوا کو رہا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق رہائی ملنے کے بعد جوشوا نے انتظامیہ کے خلاف اپنے سماجی حقوق غصب کرنے کا مقدمہ دائر کر دیا جس پر عدالت نے انتظامیہ کو 55ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد ٹاﺅن انتظامیہ نے توبہ کرتے ہوئے پولیس کو جھنڈا الٹا لہرائے جانے کے واقعات کو نظرانداز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

sdad ائیر ہوسٹسز ماہانہ کتنا کماتی ہیں؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی
dasds امریکی خفیہ ایجنسی نے کونسی ائیرلائن بنائی؟اور اس ائیر لائن بنانے کا مقصد کیا تھا؟جان کر آپ بھی شک میں پڑ جائیں گے
sdasdds مختلف ا وقات میں نظر آنیوالے بھوت مسافر
aads منگنی سے پہلے ہی جوڑے کی ایسی غلطی کہ گرفتاری ہو گئی
54656-3 صابن کو منشیات سمجھنے کی غلطی ؛ امریکی پولیس کو دو لاکھ ڈالر میں پڑ گئی
sdads لڑکی کی اپنی ماں کیساتھ ہی ایسی حرکت کہ جان کرآپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے