وسیم اکرم کی تنقیدپر مصباح بھی خاموش نہ رہ سکے، کرارہ جواب دیدیا

sdas

وسیم اکرم کی تنقیدپر مصباح بھی خاموش نہ رہ سکے، کرارہ جواب دیدیا
لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتا ن مصباح الحق نے کہاہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ناکامی پر جواز نہیں تراش رہے ، وسیم اکرم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، ننانوے کی ٹیم میں شامل کھلاڑی لیجنڈز تھے ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ دورہ آسٹریلیا میں ناکامی پر جواز نہیں تراش رہے ۔ سڈنی ٹیسٹ کے اختتام پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہ پاکستان کی بہترین ٹیم ہے ، ان کا جواب تھا کی نوے کی دہائی کی وسیم اکرم کی ٹیم بہترین تھی اور اسے بھی کلین سویپ ہوگئی تھی ۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد کسی کی تضحیک نہیں تھا ، ننانوے کی ٹیم میں شامل کھلاڑی لیجنڈز تھے ، انہیں وسیم اکرم کے ساتھ کھیلنے اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، شاہینوں کی کینگروز کے دیس میں ناکامیوں کا سلسلہ انیس سو ننانوے سے شروع ہوا ۔ ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد وسیم اکرم کو قیادت سے ہاتھ دھونا پڑے ، سینئر بیٹسمین اعجاز احمد انیس سو ننانوے کے پرتھ ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے باوجود پاکستان کی دوبارہ نمائندگی نہ کرسکے ۔
شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

14 دوسرا ٹیسٹ ،ہیڈ کوچ نے مصباح بارے کچھ اور ہی کہہ دیا
DADSD کینگروز کو زیر کرنے کے بعد شاہینوں کا اعتماد بحال ، دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کا دعویٰ
177 دھونی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، عالمی ریکارڈاپنے نام کرلیا
aaa انا للہ وانا الیہ راجعون ! معروف پاکستانی کرکٹر میچ کے دوران انتقال کرگئے
sdasdsa قومی ٹیم کی شکست، چیف سلیکٹر نے ذمہ ار کس کو ٹھہرا دیا؟ بڑی خبر آگئی
122 بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی پر جرمانہ عائد ، وجہ کیابنی ؟ جانئے