وزیرِ داخلہ کی چھٹی ، نیا وزیرداخلہ کو ن ہو گا؟ سنسنی خیز انکشاف

asasdds

وزیرِ داخلہ کی چھٹی ، نیا وزیرداخلہ کو ن ہو گا؟ سنسنی خیز انکشاف

کراچی (نیوزڈیسک) سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑے مل کر بھی آئندہ انتخابات میں کراچی کی آدھی نشستیں بھی نہیں جیت سکتے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے اہم رہنما اور ارکان اسمبلی جلدپیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں ۔ آئندہ چند روز میں ان کے نام بتاؤں گا ، وفاقی وزیرداخلہ اسی سال چلے جائیں گے۔بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان نے وفاقی وزیرداخلہ کوتنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہاکہ چوہدری نثار کو اسی سال جانا ہو گا ۔ان کی جگہ نئے وزیر داخلہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی یہ تیسری شادی تھی جوکامیاب نہیں ہوئی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک ہی شادی ہو گی ، جو کامیاب ہو گی ۔ بلاول کی دلہن کی تلاش جاری ہے لیکن شادی 2018 ء کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ہو گی ۔ منظور وسان نے کہاکہ مشرف کی بنائی ہوئی پیٹریاٹ کے لوگ پیپلز پارٹی میں واپس آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ جنرل راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ نتیجہ خیز نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کے منہ سے کبھی کبھی سچ نکل جاتا ہے ۔ لیکن وہ یوں ٹرن لینے کے بھی ماہر ہیں ۔ نبیل گبول کے خوابوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نبیل گبول خود ایک خواب ہیں ۔ اس پر کیا تبصرہ کروں ۔ پاناما لیکس سے کسی کو خطرہ نہیں ہے ۔ فیصلے سے نہ کوئی آئے گا اور نہ کوئی جائے گا تاہم پاناما لیکس حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑے گی ۔ انہوںنے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اسی سال جانا ہوگا نئے وزیر داخلہ اسی سال اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے کوئی نہ کوئی غلطی کی وجہ سے انہیں ہٹایاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کی بنائی ہوئی پیٹریاٹ کے لوگ پیپلزپارٹی میں واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔سابق آرمی چیف راحیل شریف کو اسلامی اتحادی افواج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ نتیجہ خیز نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے منہ سے کبھی کبھی سچ نکل جاتا ہے لیکن یوٹرن لینے کے بھی وہ ماہر ہیں نبیل گبول خود ایک خواب ہے اس پر کیا تبصرہ کروں۔
شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

17 بھارت نے کنٹرول لائن پرپٹرولنگ بڑھادی، لوگ گھرو ں میں محصور
18 سائبر کرائم کے مقدمات ایف آئی اے درج کریگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا
27 عمرہ زائرین کےلیےناقابل یقین خوشخبری آگئی
SDDASD یا اللہ خیر!! پی آئی کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ، افسوسناک خبر آگئی
13 ینگ ڈاکٹر ز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت نے 7مطالبات کا نوٹیفیکیشن جاری
18 عمران فاروق قتل کیس ،ملزمان بارے بڑی خبر آگئی