نیاکاروبار کرنے والے افراد کے لیے 6 مشورے

News bussins

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پرانے وقتوں کے لوگ ملازمت سے زیادہ کاروبار کو ترجیح دیتے تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ ہم ملازمت کے لیے جتنی بھی محنت کریں، جتنا بھی خون پسینہ ایک کریں اس کا فائدہ مالکان کو ہوگا اور ہمیں مہینہ کے آخر میں ایک مقررہ رقم ہی ملے گی۔اس کے برعکس اپنے کاروبار پر محنت کرنے سے مکمل فائدہ کاروبار کرنے والے کو ہی حاصل ہوگا اور وہ رت جگوں اور ان تھک محنت کا صلہ صحیح معنوں میں وصول کر سکے گا۔ماہرین کے مطابق ہر شخص کو چھوٹا موٹا ہی سہی کاروبار ضرور کرنا چاہیئے۔ اسے ایک بیک اپ کے طور پر رکھنا چاہیئے تاکہ اگر کساد بازاری کا دور ہو، ملازمتیں ملنی مشکل ہوں یا مالی بحران چل رہا ہو تو ملازمت جانے کی صورت میں آپ سڑک پر نہ آئیں۔ایک معروف ماہر تجارت کے مطابق اگر آپ اپنا کاروبار شروع کرنے جارہے ہیں اور اس سے پہلے آپ نے کبھی کوئی کاروبار نہیں کیا تو ان طریقوں پر عمل کریں۔نوجوان ہر نئے موقع کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مواقع حاصل کرنا اچھی بات ہے لیکن اس سے آپ کی توجہ بٹ جاتی ہے۔ اپنے مقصد پر فوکس کریں اور لگاتار اسی کے لیے کام کریں۔کسی انویسٹر کو متاثر کرنے کے لیے آپ کے پاس صرف 30 سیکنڈز کا وقت ہوتا ہے۔ بڑے بڑے سرمایہ کار اور دولت مند افراد کے پاس وقت کی کمی ہوتی ہے لہٰذا وہ کم وقت میں کسی چیز کے بارے میں اپنا تاثر قائم کرلیتے ہیں۔ آپ کی پہلی 30 سیکنڈز کی گفتگو کے دوران ہی وہ آپ کو سرمایہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔اگر آپ اپنا کاروبار شروع کرنے جا رہے ہیں تو وسیع و عریض خوبصورت آفس، شاندار فرنیچر اور سہولتوں کو فی الحال بھول جائیں۔ آغاز میں پیسہ بچائیں اور کم وسائل میں گزارہ کرنے کی کوشش کریں:فوری فیصلہ کریںضروری نہیں کہ آپ جو منصوبہ بنائیں وہ پورا ہو۔ ہمیشہ پلان بی کو ذہن میں رکھیں۔ عین موقع پر اگر حالات میں تبدیلی ہو تو ان حالات کے مطابق فوراً فیصلہ کرنے کی عادت ڈالی:صحت کا خیال رکھیںنیا بزنس ہمیشہ ان تھک محنت مانگتا ہے۔ اگر آپ صحت مند نہیں ہوں گے تو آپ کام نہیں کر سکیں گے۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ آپ خود کو صحت مند رکھیں۔کسی کا شکار مت بنیںکسی کا شکار بننے یا کسی کے ہاتھوں استعمال ہونے سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے منصوبوں کو خفیہ رکھیں، اپنے وسائل کا تذکرہ مت کریں اور اپنے تعلقات کو چھپا کر رکھیں۔ آپ کے آئیڈیاز ہوا کی طرح اڑ سکتے ہیں اور آپ صرف وسائل کی کمی کی وجہ سے ان پر عمل کرنے میں ناکام ہوجائیں گے
شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

55 ایشیا میں سب سے زیادہ پانی کس شہر کے لوگ استعمال کرتے ہیں ، ناقابل یقین خبر آگئی
05 مردہ لڑکی کودیکھ کرکسیے پتہ چلے گاکہ وہ مسلم ہے یاغیرمسلم
sea سیلفی لیتے ہوئے 11 سالہ لڑکی والدین سمیت دریا میں ڈوب گئی
14 دس بڑے برفانی تودوں میں سے ایک تودہ ٹوٹ کر الگ ہونے کے قریب
28 وہ 6 عمومی سوالات جو جاب انٹرویو کے دوران پوچھے جاتے ہیں
aaa خطروں کے کھلاڑیوں کا اٹھارہ سو میٹر رسی پر چل کر نیا ریکارڈ، تعلق کس ملک سے ؟ جانئے