ننھا برطانوی شہزادہ ہمیشہ نیکر کیوں پہنتا ہے؟ناقابل یقین وجہ سامنے آگئی

39

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی اخبار کے مطابق مجلسی آداب کے برطانوی ماہر ولیم ہانسن کا کہنا ہے کہ پرنس جارج کے اس لباس کا تعلق شاہی روایت سے ہے اور اس کا مقصد سماجی رتبے کا اظہار ہے کیونکہ روایت پسند برطانوی معاشرے میں سماجی رتبے کی خاصی اہمیت ہے۔ ہانسن مزید بتاتے ہیں کہ اس لباس کی جڑیں تاریخ میں موجود ہیں اور یہ 16ویں صدی کی روایت ہے۔ اگر آپ برطانیہ کے شاہی خاندان کی قدیم پینٹنگز دیکھیں، تو آپ کو ان تصویروں میں دو سالہ بچے لڑکیوں کی طرح فراک سمیت دوسرے لباس پہنے دکھائی دیں گے جبکہ 17ویں اور 18ویں صدی میں تین یا چار سال کے بچوں کو پاجامے پہنائے جانے لگے، جو بنیادی طور پر نیکر ہی ہوتے تھے اور پھر 18ویں صدی کے آخر میں چھوٹے بچوں کو نیکر پہنانا شروع کر دیا گیا، تاہم بڑی عمر کے افراد ٹرائوزر پہنتے۔ ہانسن کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری بھی برطانوی شاہی خاندان کی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آٹھ برس کی عمر تک نیکر ہی پہنتے رہے اور اب تک شاہی خاندان اور برطانیہ کے بالائی طبقے کے ارکان نے یہ روایت برقرار رکھی ہوئی ہے۔ لڑکوں کو ٹرائوزر پہنانا ایک نیم مضافاتی روایت، اور شاہی خاندان نیم مضافاتی نہیں ہے۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

dadas شادی کیلئے بہترین عمر کیا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا
31 ٹیکسی ڈرائیور کی شامت آگئی !چاردرہم بچانے کی کوشش پر ڈیڑھ لاکھ درہم جرمانہ
DFDS قبروں سےخواتین کی لا شیں نکال کر شادی رچانے کی خوفناک رسم
Sad Girl دس باتیں جو بچوں سے کرنی ضروری ہیں
sdad ائیر ہوسٹسز ماہانہ کتنا کماتی ہیں؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی
sdadsadas بیوی ایک ، شوہر سات، سب ایک ساتھ تھانے پہنچ گئے