موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں کہیںبارش اور کہیں برف باری نے منظر سجادیے، کہیں جگہوں پر ٹھنڈ کا راج ہے، کراچی والوں کو بھی بارش کی پیش گوئی مل گئی۔ ٹھنڈا ٹھنڈا موسم، سخت سردی ، آسمان سے گرتے برف کے گالے اور خوشیوں سے دمکتے چہرے، وادی نیلم میں تو نظارے سج گئے، ہر طرف سفید برف اور اس برف میں مستیاں کرتے منچلے ، خوب مزا کر رہے ہیں۔سوات کے پرفضا مقامات کالام اور مالم جبہ میں بھی وقفے وقفے سے برفباری نے سیاحوں کے عیش کرادیے، کہتے ہیں کہ برف باری مل گئی، ٹرپ وصول ہوگیا۔لوئر اور اپر دیر کے بالائی پہاڑوں پر بھی وقفے وقفے سےبرفباری اور شہری علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، ناران، کاغان، شوگھران میں برف پڑنے سے منظر تو حسین ہوئے لیکن ساتھ ہی راستے بھی بند ہوگئے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔ سندھ اور پنجاب میں بھی صبح کے اوقات میں دھند کا راج ہے۔ کراچی والوں پر بھی سردی مہربان ہوہی گئی ، دھند اور ٹھنڈ محسوس کرتے ہی گرم کپڑے نکل آئے ۔ محکمہ موسمیات نے بھی خوشخبری سنادی، کہتے ہیں تیار رہیں، جمعہ کو موسم سرما کی پہلی بارش ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments

مزید

شہری ہوجائیں تیار !محکمہ موسمیات نے خطرناک پیش گوئی کردی
کنٹرول لائن پر بھارت اب کیا کرنے جا رہا ہے؟نئی چال سامنے آگئی
وہ کونسی چیز ہے جو نئے آرمی چیف کو پاکستان کیلئے ہندوستان سے بھی زیادہ خطرناک لگتی ہے
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں
میٹرک سےپی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کرنیوالوں کیلئےاچھی خبر
بریکنگ نیوز اسلام آباد میں یونیورسٹی بس حادثے کا شکار ،جانی نقصان ہوگیا