ملتان میں زیرتعمیرعمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، درجنوں ملبے تلے دب گئے

building-multan

ملتان: بوسن روڈ پر زیرتعمیر عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد لوگوں کے ملبے تلے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ملتان میں بوسن روڈ پر میٹرو بس روٹ سے متصل زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ عمارت میں 15 سے 20 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، گرنے والی عمارت کے نیچے 50 دکانیں بھی تھیں۔
دوسری جانب لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں جب کہ ریسکیو کارروائی کےلیے ہیوی مشینری پہنچادی گئی لیکن ٹریفک بلاک ہونے کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایم ایس نشتراسپتال عاشق ملک کا کہنا ہے کہ ایمبولینسزحادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں، 4 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جب کہ اسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
سورس: ایکسپریس نیوز
شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

Pakistani Wedding Walima خوشخبری :شادی بیاہ کے اخراجات محدود کرنے کیلئے قانونی سازی کرنے کا امکان
9 سونے کی قیمت بارے بڑی خبر آگئی
125 سپریم کورٹ نے وزیراعظم پر بم گرا دیا
3 وفات پا جانیوالے ملازمین کے اہلِ خانہ کیلئے حکومت نے شاندار اعلان کر دیا
44 حکومت کے گرد گھیرا تنگ ! بلاول نے ناقابل یقین اعلان کردیا
172 متنازع خبرلیک کیسےہوئی؟عدالت ایکشن میں آگئی، جواب طلب کرلیا