مظالم سے توجہ ہٹانے کی بھارتی سازش بےنقاب

139

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دلی سرکار کیلئے یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ’’ایک تو چوری اُوپر سے سینہ زوری ‘‘۔ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی کنٹرول لائن پرگولہ باری کی سازش بے نقاب ہوگئی۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت عالمی برادری کے سامنے مظلوم بننے کی بھرپور اداکاری کرنے کا خاصا تجربہ رکھتی ہے۔نہتے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیاں بھارت سرکار کا پرانا ہتھیار بن چکا ہے۔حیرت انگیز طور پر بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سب سے زیادہ اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل جولائی تا ستمبر کی جاتی ہے۔سال دو ہزار چودہ کے انہی تین مہینوں میں 72 مرتبہ، دوہزار پندرہ میں 89 جبکہ رواں سال اب تک مجموعی طورپرہونے والی 44خلاف ورزیوں میں سے 21 بار جارحیت اسی عرصے میں کی گئی ۔پاکستان نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کی لیکن بھارت کا جنگی جنون بڑھتا ہی جارہا ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر گشت بڑھانے کے نام پر مزید دستے بھجوا دیے ہیں۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

hindo سارک وزرائے داخلہ کانفرنس !پاکستان کا پلڑا بھاری ،بھارتی وزیر کے اعتراف نے کھلبلی مبادی
156 مودی کی 95سالہ والدہ بینک پہنچیں اور قطار میں بھی کھڑی ہوئیں، وجہ کیابنی ؟ جانئے
aaa انڈیا فوج کو زبردست دھچکا ! پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی
dasdas بھارت کے اندر فسادات پھوٹ پڑے ، فوج بھی ہائی الرٹ ہو گئی
aaa کالج سے نکالا گیا شخص دنیا کا امیر ترین انسان کیسے بنا؟ اصل کہانی سامنے آگئی
26 مسلح شخص نے بیٹے سمیت 12 افراد کو قتل کر دیا