مسلم لیگ کا 110واںیوم تاسیس کب منایاجائے گا، تاریخ بارے پتہ چل گیا

5

اسلا م ا ٓبا د (د نیوز ڈیسک) مسلم لیگ کا 110واںیوم تاسیس 30دسمبر کو منایاجائے گا اس سلسلے میں ملک بھرمیںمسلم لیگ فنکشنل ،مسلم لیگ ق ، اور مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ، انگریز تسلط کے خاتمے کے بعد آل انڈیا نیشنل کانگریس قائم کی گئی جس کا مقصد مسلمانان ہند کو غلام بنانا تھا مسلمانوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے 1906ء میں ڈھاکہ کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ قائم کی ۔آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام30دسمبر1906ء وجود میں آیاجس کے ابتدائی قائدین میںنواب وقار الملک،نواب محسن الملک،نواب سلیم اللہ خان،مولانا محمد علی جوہر،مولانا ظفر علی خان اور دیگر شامل تھے۔قیام پاکستان کے بعد مسلم لیگ پاکستان میں بھی قائم رہی لیکن اس وقت پاکستان میں مسلم لیگ گروپوں میں بٹی ہوئی ہے اس وقت مسلم لیگ فنکشنل،مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے گروپ بنے ہوئے ہیں۔مسلم لیگ فنکشنل کے قائد پیر آف پگاڑا ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کی قیادت چوہدری شجاعت حسین کے ہاتھوں میں ہے ۔پاکستانی قوم قائد اعظم کی اصل وارث مسلم لیگ ن کو ہی سمجھتی ہے جس کی قیادت میاں نواز شریف کے ہاتھوں میں ہے۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

28 طیارہ تباہ ہونے سےقبل پائلٹ نے کیاکہا؟ اصل خبر تواب آئی اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سانحہ پی آئی اے ، واضح رہے کہ طیارہ گرنے سے کچھ دیر قبل پائلٹ نے آخر ی پیغام دیا جس میںپائلٹ نے واضح کہہ دیا تھا کہ طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہوگئی ہے۔ طیارے کا اسلام آباد پہنچنے سے کچھ دیر قبل کنٹرول ٹاور کے ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا اور وہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔چترال تا اسلام آباد پرواز کرنے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے میں 47افراد سوار تھے،پی آئی اے طیارہ فلائٹ نمبر پی کے 116ایبٹ آباد کے قریب ساڑھے 4بجے لاپتہ ہوا ہے،جس کی تلاش اب گرائونڈ پر کی جارہی ہے۔دوسری جانب حویلیاں آرڈیننس فیکٹری کے قریب پہاڑی علاقےمیں مقامی افراد نے ایک طیارہ گرتے ہوئے دیکھا ہے جس کے بارے میں یہی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ پی آئی اے کی بدقسمت فلائٹ پی کے 116ہی ہے ۔طیارہ گرنے کے مقام سے دھواں اٹھ رہا ہے جو دور دور تک دیکھا جارہا ہے
dasdas چین نے پاکستان کو جدید ہتھیار دے دیئے، بھارت کو آگ لگ گئی
50 سپریم کورٹ میں یکم نومبر سے کیااہم کام ہونے جارہا ہے ؟ بڑی خبر آگئی
22 پاکستان کے اہم ترین شہر میں دفعہ 144 نافذ،نوٹیفیکیشن جاری
31 شادی کے گھر ماتم !باراتیوں کی بس الٹ گئی ، جانی نقصان ہوگیا
Faiza Cream پاکستان کی پسندیدہ رنگ گورا کرنیوالی کریم ، انتہائی خطرناک قرار دیدی گئی