مریم اورنگزیب کا عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

maryan

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 10 ماہ تک شور مچا کر ملک میں انتشار پھیلایا اور اب پاناما کو بھولنے کی بات کرتے ہیں لیکن ہم ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کو ایک بار پھر شرمندہ ہونا پڑا، آج تحریک انصاف کی جانب سے ایک نیا مؤقف پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ پاناما کیس کو بھول کر وزیراعظم نوازشریف کی تقریر کی بات کی جائے۔ اب آپ پاناما کو بھول جائیں لیکن ہم نہیں بھولیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 10 ماہ تک شور مچایا اور ملک میں انتشار پھیلایا اس کا جواب کون دے گا، پاناما کیس سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں، جھوٹی کہانی کو مزید جھوٹ بول کر پیش نہیں کیا جاسکتا عمران خان کو مایوسی ہوگی، ہم آپ کو پتلی گلی سے بھاگنےنہیں دیں گے، اور آپ پر ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ میں عدالت میں ججز اور وکلا کے بجائے عمران خان کا چہرہ دیکھتا ہوں کیوں کہ ان کا چہرہ پاناما کیس کا تھرما میٹر ہے جیسے جیسے کیس چل رہا ہے عمران خان کا چہرہ لٹکتا جارہا ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ وزیراعظم کو عدالت میں بلانا چاہتے ہیں کسی کی خواہش پر وزیراعظم کو عدالت میں طلب نہیں کیا جاسکتا نوازشریف تو خود آئینی اور عوام عدالت میں پیش ہونے پر فخر کرتے ہیں، عدالت جب عمران خان سے ثبوت مانگتی ہے تو وہ اچھل کود شروع کردیتے ہیں اور بغیر ثبوت کے ہی پریس کانفرنس کرتے رہتے ہیں عدالت ثبوت تلاش نہیں کرتی بلکہ ثبوت پر فیصلہ کرتی ہے۔
انوشے رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت جھوٹے الزامات لگانے میں ماہر ہے لیکن اب عمران خان کے تمام الزامات ایک ایک کرکے زمین بوس ہوتے جارہے ہیں،اور عدالت میں ان کے وکیل بھی بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں۔
سورس: ایکسپریس نیوز
شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

68 ہم نے داڑھی کسی اور ہاتھ میں دیدی خورشید شاہ نے حکومت سے حیران کن مطالبہ کردیا
08 سویرے نہانے کے اس طریقے پر عمل کریں آپ کا سارا دن تروتازہ گزرے گا
30 پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ، وزیراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا
dfad الطاف حسین کا وقت قریب آگیا، ایسا انجام ہو گا؟ شاید کسی نے سوچا بھی نہ ہو
58 کس کس رکن اسمبلی نے ناجائز طریقے سے کروڑوں حاصل کیے ، ناقابل یقین نام سامنے آگئے
23 نئے آرمی چیف کی تقرری،بلاول بھٹو کا موقف بھی سامنے آگیا