متحدہ لندن پررینجرزکاکریک ڈاؤن ، مزید چار رہنما گرفتار

حیدرآباد(نیوز ڈیسک )کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی رینجرز نے ایم کیوایم لندن کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی۔ چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی رینجرزکےچھاپے جاری رہے۔حیدرآباد سے بھی ایم کیوایم لندن کے رہنما اور کارکن گرفتارکئے گئے۔رات گئے تک چھاپہ مار کارروائیاں جاری رہیں۔فقیر جو پڑ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران دو بھائیوں انتخاب عالم اور راحیل سمیت 4 کارکن حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردئیے۔چاروں کارکن ایم کیوایم لندن کے لیےخاصے سرگرم تھے۔رینجرز نے حالی روڈ اور وحید کالونی میں بھی سرچ آپریشن کیا۔ایم کیوایم رہنما ارسلان انقلابی اور رشید بھیا کے گھروں کی تلاشی لی گئی،تاہم یہاں سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اس سے قبل رینجرز کی بھاری نفری نے تلک چاڑی میں چھاپہ مارااور گھر سے متحدہ لندن کے رہنما ظفر راجپوت کو گرفتارکرلیا تھا

Facebook Comments

مزید

بری طرح پِٹنے کے بعد وقار ذکا نے ایسی درخواست دیدی کہ فیس بک یوزرز کی بھی شامت آجائے گی
دھرنا ختم ! پرویز رشید آوٹ ، آرمی چیف نے نواز شریف کو ملاقات میں کیا کہا ؟ جانئے
پاکستان سے واپس جانیوالے افغانیوں کیلئے بھارت نے شاندار اعلان کر دیا
فوجی عدالتوں کی مخالفت کرنیوالوں کو راحیل شریف نے کرارہ جواب دیدیا
دیکھتے ہیں کہ پی پی اس معاملے پر کیا کرتی ہے۔۔۔ کپتان کا حتمی موقف سامنے آگیا
کپتان کا پرویزخٹک کو سیلوٹ اورمشورہ،بڑی بریکنگ نیوزآگئی