قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہو گا؟ اہم نام سامنے آگیا

asdsdas

قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہو گا؟ اہم نام سامنے آگیا
لاہور(نیوزڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر کبیر خان کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پی سی بی آفیشل کے مطابق کبیرخان کوویمنزٹیم کے کوچنگ ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے، شاہد انوربیٹنگ کوچ اوراقبال امام فیلڈنگ کوچ جبکہ عائشہ اشعر ٹیم منیجرہوں گی۔ کبیرخان سے اس سے قبل ایچ بی ایل ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے اور ان کی کوچنگ میں ٹیم نے نیشنل ون ڈے کپ میں فتح حاصل کی تھی، وہ خیبرپختونخوا ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔کبیر خان کو برطرف کئے جانے والے باسط علی کی جگہ ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جنہیں گزشتہ ہفتے ساتھی کرکٹرمحمود حامد کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پی سی بی نے ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیئرمین جونیئر سلیکشن کمیٹی کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد الیاس ہوں گے جبکہ ممبرز میں ندیم عباسی اور عروج ممتاز شامل ہیں۔محمد الیاس 2011 میں مینز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں جبکہ ندیم عباسی راولپنڈی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔ عروج ممتاز سلیکشن کمیٹی میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔
سورس: ایکسپریس نیوز
شیئر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

plyer ہاتھ نہ ملانے پر جوڈو کھلاڑی بارے بڑی خبر آگئی
45 سارے خدشات دور !پاک انڈیا کرکٹ میچ کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا
sdas وسیم اکرم کی تنقیدپر مصباح بھی خاموش نہ رہ سکے، کرارہ جواب دیدیا
69 کرکٹ شائقین کیلئے سب سے بڑی خبر !پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہوگا ، انگلش کرکٹرز کا بیان سامنے آگیا
148 پی ایس ایل کیلئے عدم انتخاب،سلمان بٹ نےکچھ اور ہی کہہ دیا
dsaddas بابر اعظم کے پاس دنیا کا پہلا تیز ترین بلے باز بننے کا نادر موقع