قائداعظم یونیورسٹی اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن

asdd

قائداعظم یونیورسٹی اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن
اسلام آباد (نیوزڈیسک)پولیس اور رینجرزٍ کے افسران و جو انو ں کاقائداعظم یونیورسٹی اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن،سرچ آپریشن کے دوران365 گھر وں کو سر چ کیا گیا۔ دو منشیات فروش گرفتار،اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ سیکرٹریٹ کے علاقوں قائد اعظم یونیورسٹی،رومیلی گاؤں ،نریل گاؤں،ملپورمیرا،ڈھوک بجران،ڈھوک جبی اور ڈھوک تیلی میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا ۔سرچ آپریشن میں اسلام آباد پولیس کے 100 اہلکاروں،پاک رینجرز کے 100 اہلکاروں ،اے این ایف کے 50 اہلکاروں ،لیڈیز پولیس نے حصہ لیا ۔سرچ آپریشن کے دوران 08 سنیفرزگتوں کی بھی مدد لی گئی ۔سرچ آپریشن کی نگرانی ایس پی صدر محمد ذیشان نے کی ۔سرچ آپریشن کے دوران 365 گھروں کو چیک کیا گیا ۔دوران سرچ آپریشن دو منشیات فروش عدیل جو کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں کک کا کام کرتا ہے اور محمد شریف جو سی ڈی اے میں کنٹر یکٹ پر ملازم ہے کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2150 گرام چرس بھی برآمد کر لی ۔اس کے علاوہ اسلحہ 11 بارہ بور گنیں ،ایک پسٹل،اور ایک 7mm رائفل معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے سرچ آپریشن میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو شاباش دی ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔
شئیر کریں
Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

144 مریم سیاست میں کامیاب رہیں گی یا نہیں؟ ترک صدرکی دلچسپ پیش گوئی
49 فرید اور زکریا ایکسپریس میں تصادم ، 17 جاں بحق
155 یہ ہوئی نا بات ! ایسا پیٹرول متعارف جو عام پیٹرول سے سستا
13 وزیراعظم کب مستعفی ٰ ہونے کا اعلان کرنے والے ہیں؟ اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟ تہلکہ خیز انکشافات
41 معذور افراد کا کوٹہ۔۔۔حکومت نے اعلان کرکے سب کو حیران کردیا
07 سونے کی قیمت بارے ناقابل یقین خبر آگئی