عوام ہو جائیں تیار! تیل قیمتوں میں اضافہ ،بجلی فی یونٹ مہنگا ہونے کا خدشہ

کراچی(نیوز ڈیسک)صرف ایک ماہ میں بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا ہو گیا۔ فرنس آئل کی قمیت میں اضافے سے مستقبل میں عوام کو بجلی کا فی یونٹ مزید مہنگا پڑ سکتا ہے۔ہوشیار، خبردار، عوام ہو جائیں تیار کیونکہ بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران مقامی فرنس آئل کی قیمت میں 7 ہزار روپے اضافے سے 52 ہزار 772 روپے فی ٹن ہوچکی ہے جبکہ درآمدی فرنس آئل 4149 روپے اضافے سے 47 ہزار 415 روپے فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث آئندہ آنے والے دنوں میں بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے

Facebook Comments

مزید

سونے کے شائقین کیلئے بڑی خبر ! نئی قیمتیں سامنے آگئیں
سونے کی قیمت ،وہی ہو ا جس کا خدشہ تھا
سونے کی قیمت بارے حیران کن خبر آگئی
معاہدہ طے ،ٹیلی نار صارفین کیلئے ناقابل یقین خبر آگئی
ہزاروں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کا خطرہ ، پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی مرکز بارے حکومت کا نا قابلِ یقین فیصلہ، بری خبر آگئی
جس کا خدشہ تھا وہی ہوگیا !ڈالر نے پاکستانیوں پر بجلی گرادی