عوام کیا چاہتی ہے ؟ شاہ محمود قریشی نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمیں گرفتار کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کرپشن سے تنگ ہیں تاہم یہ لڑائی عمران خان کی ذاتی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے ۔’’ڈاکٹر طاہر القادری کیساتھ اچھے تعلقات ہیں ‘‘۔شاہ محمود نے کہا کہ کرپشن اور کرپٹ نظام سے تنگ افراد دھرنے میں آئیں اور اپنا حصہ ڈالیں ، ہماری جنگ کرپٹ نظام ہے خلا ف ہے، پاناما لیکس پر ہماری پٹیشن بڑی جامع ہے ۔’’گزشتہ دھرنا بہت کامیاب تھا ‘‘۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نظریے کی بات کر رہے ہیں ، یہ لڑائی عمران خان کی ذاتی نہیں ٗشاہ محمود قریشی نے کہاکہ 2014کا دھرنا بہت کامیاب تھا، اس وقت کی تحریک انصاف اور اب کی پی ٹی آئی میں زمین آسمان کا فرق ہے، مختلف جماعتوں کے قائدین اور عوام کو دو نومبر کے احتجاج میں شرکت کی اپیل کر رہے ہیں ۔

Facebook Comments

مزید

پاکستان مخا لف نعرے،عامر لیاقت اور فاروق ستار کیلئے عدالت سے بری خبر آگئی
وزیراعلیٰ شہباز شریف کو جس کی بیوی پسند آجائے وہ اس کو۔۔۔اہم رکنِ اسمبلی کا ہوش اڑا دینے والا الزام
این اے 258 پر ضمنی انتخاب کب ہونگے؟ تاریخ بارے پتہ چل گیا
بالآخر امریکہ سے وہ چیز آگئی جس کا پاکستانیوں کو انتظار تھا
صبح صبح پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
گورنر سندھ پر لگے الزامات ، خورشید شاہ نے چپ کا روزہ توڑ دیا ، حیران کن بات کہہ دی