عمران خان کی وزیراعظم نواز شریف کو نئی تجویز

aaa

چکدرہ ( نیوز ڈیسک) عمران خان کہتے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما لیکس پر احتساب سے ڈرتے ہیں، میاں صاحب اپنے ساتھ میرا احتساب بھی کرالیں، کپتان نے وزیراعظم کے ساتھیوں پر بھی تنقید کی۔چکدرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ میاں صاحب احتساب سے کیوں ڈرتے ہیں؟، نواز شریف سے پامانا میں نام آنے پر جواب مانگا، میاں صاحب کہتے ہیں تمہارا بھی نام ہے، میں کہتا ہوں میرا اور اپنا ایک ساتھ احتساب کرو، کرپشن ملک کیلئے کینسر کی حیثیت رکھتی ہے، ملک کا سربراہ کرپشن کرتا ہے تو نظام تباہ ہوجاتا ہے، وعدہ کیا تھا پختونخوا سے 90 دن میں بڑی کرپشن ختم کریں گے، مریم نواز کے موٹو گینگ کو چیلنج کرتا ہوں ایک کیس بتادیں۔پی ٹی آئی چیف بولے کہ اگلے ہفتے ایک اور نیا قانون آنیوالا ہے، سرکاری محکمے میں کرپشن کی نشاندہی پر 30 فیصد ملے گا، نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں آپ بھی ایسے قانون بنائیں، میاں صاحب آپ ایسے قانون نہیں بنائیں گے ورنہ خود پکڑے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ آپ پر خرچ کیا جانیوالا پیسہ میگا پراجیکٹ پر لگتا ہے اور ان منصوبوں سے بڑے بڑے کمیشن بنتے ہیں، یہ سارا پیسہ ان کے بینک اکاؤنٹس میں جاتا ہے، پنجاب میں موٹر وے 45 ارب اور پختونخوا میں 35 ارب کا ہے، پنجاب میں 10 ارب روپے کسی کی جیب میں گئے۔عمران خان کہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ پر خیبرپختونخوا کو برا بھلا کہا جاتا ہے، وفاق کی طرف سے بجلی پوری نہیں ملتی، وفاق بجلی کی ڈسٹری بیوشن پختونخوا کو دے دے، بجلی چوری، کرپشن، لوڈشیڈنگ ختم اور قیمتیں بھی کم کردیں گے۔انہوں نے پھر اعلان کیا کہ نواز شریف سے لوٹی گئی دولت کا حساب لیں گے، ٹیکس کی چوری کرنے والا کیسے دوسروں کو روکے گا، تحریک انصاف اگلے ہفتے سپریم کورٹ جائے گی، میاں صاحب جب تک جواب نہیں دیتے پیچھا نہیں چھوڑیں گے، غلط فہمی میں نہ رہیں کہ ہم بھول جائیں گے، جواب بھی لیں گے، لوٹی گئی دولت بھی واپس لائیں گے

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

33 خو شیا ں راس نہیں آئیں نئے گور نر سندھ کیلئے نام جاری
70 صوبائی دارالحکومت میں اندھا دھند فائرنگ ، جانی نقصان ہوگیا
24 نواز شریف تیس لاکھ کا انتظام کرلو ۔۔۔۔ پی ٹی آئی نے حیران کن مطالبہ کرڈالا
33 بلاول وزیر داخلہ کیلئے خوف کی علامت بن گئے ، دعویٰ نے کھلبلی مچادی
27 ن لیگ کو بڑا دھچکا !2نومبر کا دھرنا!ایک اورپارٹی نےہاں کردی
7 پاکستان میں زوردار بم دھماکہ