عامر کی فلم ‘دنگل’ کمائی کرنے میں اوّل نمبر پر

aamir-khan-dangal

اداکار عامر خان کی فلم دنگل نے اپنی ہی پچھلی فلم پی کے کا ریکارڈ توڑ کر بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق گذشتہ تین ہفتے میں فلم دنگل نے جس طرح کی کمائی کی ہے اس سے قبل تاریخ میں کسی بھی فلم نے اس مدت میں اتنی کمائی نہیں کی تھی۔
انڈیا میں فلم کاروبار کے تقریباً سبھی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس فلم سے ہونے والی کمائی اب تقریباً 670 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
فلمی صنعت سے وابستہ معروف ٹرینڈ تجزیہ کار تاروڑ آدرش کے مطابق اتوار تک یعنی گذشتہ تین ہفتوں میں دنگل نے انڈین بازار میں تقریبا 345 کروڑ روپے کی کمائی کی اور اس طرح وہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔کمائی کے معاملے میں اس سے قبل بھی عامر خان کی فلم پی کے ہی نمبر ون پر تھی۔ اس فلم نے انڈین بازار میں اب تک تقریبا 340 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
لیکن اگر عالمی بازار میں ہونے والی کمائی کو بھی ایک ساتھ جمع کر دیا جائے تو ابھی دنگل پی کے سے تھوڑا پیچھے ہے۔عامر کی فلم پی کے نے مجموعی طور پر اب تک 740 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے تاہم یہ کمائی کئی مہینوں پر مشتمل ہے جبکہ دنگل نے محض تین ہفتوں میں 670 کروڑ کا بزنیس کیا ہے۔
اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ جس رفتار سے فلم کمائی کر رہی ہے اس حساب سے ایک ہفتے میں وہ اس سے بھی بہت آگے نکل جائے گی۔بالی وڈ کے ٹرینڈز پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق انڈین بازار میں فلم دنگل اور پی کے کے بعد کمائی کرنے کے معاملے میں سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان تیسرے نمبر پر ہے۔
اس فلم نے 320 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ سلمان خان کی ہی فلم سلطان300 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔‘عامر خان کی فلم دھوم تھری 3284.7 کروڑ روپے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
سورس: بی بی سی اردو
شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

529 پاکستانی فنکاروں کو بھارت کیخلاف کیا کرنا چاہیے ، حمزہ عباسی نے پردہ چاک کردیا
36 غیراخلاقی مطالبہ !معروف بھارتی اداکارہ نے ڈائریکٹر کی سرعام پٹائی کردی
57 اداکارہرشی کپور نے پاکستانی فلم کیوں ٹھکرائی؟اصل وجہ سامنے آگئی
16 نرگس فخری کی 12 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
34 لاہور ہائیکورٹ فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کیخلاف بڑی خبر آگئی
23 پریانکا کس زبان کی دیوانی نکلیں ، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے