طیبہ کے جسم پر 11 بڑے اور درجن سے زائد چھوٹے زخم ہیں، میڈیکل رپورٹ

tayiba

اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن طیبہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر 11 بڑے اور درجن سے زائد چھوٹے زخم موجود ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج کے گھرمیں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن بچی طیبہ کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیبہ کے جسم پر 11 بڑے اور درجن سے زائد چھوٹے زخم ہیں، طیبہ کی کمر پر استری سے جلائے جانے کے 10 نشانات ہیں، بچی کی دائیں آنکھ اور کنپٹی پر بھی تشدد کے گہرے زخم موجود ہیں جب کہ طیبہ کا دماغی توازن درست ہے لیکن وہ دباؤ کا شکارہے تاہم اس کی ذہنی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق طیبہ کی دائیں کنپٹی پر موجود زخم گرنے سے نہیں بلکہ تشدد سے آیا، آنکھ جو جسم کا نازک ترین حصہ سمجھی جاتی ہے وہاں بھی بھنوؤں کے قریب ایک زخم موجود ہے جب کہ چہرے کی دائیں طرف زخموں کے کئی نشانات کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔
9 سالہ طیبہ کے دونوں بازوؤں پر بھی تشدد اور جلنے کے 5 نشان موجود ہیں جب کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیبہ کے جسم کو کسی چیز سے جلایا گیا اور یہ عمل کئی بار دہرایا گیا اس کے علاوہ رپورٹ میں کمر کے اوپر زخموں کے ساتھ ساتھ انفیکشن کابھی ذکر ہے۔
سورس: ایکسپریس نیوز
شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

efsd سرکاری تعطیل کا اعلان ہو گیا، وجہ بھی سامنے آگئی
20 پی ٹی آئی کو زبردست دھچکا !ن لیگ نے پھر میدان مار لیا
aaa متحدہ خواتین کی گرفتاری!وزیراعظم نے اہم اقدام اُٹھالیا
DADADAS حافظ محمد سعید کی گرفتاری کے احکامات کہاں سےآئے؟ حافظ سعید نے خود ہی بتا دیا
14 کراچی،خالی مکان سے ملنے والے ہتھیاروںکی مالیت کتنے کروڑ،جان کر آپ کے ہوش اُڑجائینگے
rana sana ullah آرمی چیف کا بیان ، رانا ثنااللہ نے چپ کا روزہ توڑ دیا ، یہ کیا کہہ دیا ، جانئے