طاقتورترین بیٹری کاحامل سمارٹ فون

‮‮اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایسا اسمارٹ فون لینا کون پسند نہیں کرے گا، جو ایک بار چارج کیے جانے کے بعد کئی دن بلکہ ایک ہفتے تک چل سکے؟، چین کی ایک کمپنی نے ایسی ڈیوائس تیار کر لی ہے جو اس صلاھیت کی حامل ہوگی۔ گیونی (Gionee) کا ایم 2017 (M2017) نامی اسمارٹ فون اس وقت دنیا کی طاقتور ترین بیٹری والی ڈیوائس ہے۔اس فون کے ساتھ 7000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ آج کل بیشتر فونز دو ہزار سے تین ہزار ایم اے ایچ سے زیادہ بیٹری نہیں رکھتے، بلکہ اس چینی موبائل کی بیٹری بیشتر ٹیبلیٹس کی بیٹری سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون سے لگاتار 32 گھنٹے تک بات اور 26 گھنٹے تک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے جبکہ عام استعمال کی صورت میں یہ فون ایک ہفتے تک بھی چل سکتا ہے۔اس فون میں اسنیپ ڈراگون 653 پراسیسر اور چھ جی بی ریم بھی موجود ہیں۔ یہ درحقیقت ایک لگژری فون ہے جو فی الحال چین تک ہی محدود ہے مگر ہوسکتا ہے کہ مستقبل قریب میں اسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے، جس کی ابتداء قریبی پڑوسی ممالک سے ہو سکتی ہے۔اس کی اسکرین ایج ٹو ایچ ٹیکنالوجی کی حامل ہے جو کہ سام سنگ کے گلیکسی ایس سیون ایج جیسی ہے جبکہ 12 اور 13 میگاپکسلز کے دو رئیر کیمرے موجود ہیں جن میں آئی فون سیون کی طرح کا 2x آپٹیکل زوم دیا گیا ہے۔ اس فون میں گولڈ بیک کیمرہ پلیٹ اور آل گولڈ سافٹ وئیرز آئیکون بھی دیئے گئے ہیں، جبکہ فنگر پرنٹ ریڈر بھی دیا گیا ہے اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج بھی دی گئی ہے۔ اس فون کی قیمت بھی ایک ہزار ڈالرز (ایک لاکھ روپے) کے لگ بھگ ہے مگر بیٹری کی طاقت کو دیکھتے ہوئے مناسب لگتی ہےاس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیا

Facebook Comments

مزید

تھری جی اور فور جی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
فیس بک سے کمائی کرنی ہے ؟تو یہ خبر آپ کیلئے ہے
زونگ نے صارفین کیلئےناقابل یقین سکیم کا اعلان کردیا
زمین کی سب سے اندرونی تہہ کے مادے کی ممکنہ شناخت
فیس بک پوسٹ لائیک کرنے پر جیل کی سزا
زونگ صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی