صبح صبح پڑھیں خوشی کی خبر

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روزتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس42500پوائنٹس کی بلندسطح کوچھونے کے بعد42400پوائنٹس کی نئی بلند سطح پربندہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں37 ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کا مجموعی حجم86کھرب سے روپے سے تجاوز کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہواسرمایہ کاری بینکنگ ،ایئر لائن ،سیمنٹ ،اسٹیل اور توانائی کے شعبے میں سرگرم دکھائے دیے جس کی وجہ سے ٹریڈنمگ کے دران انڈیکس 42548پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس42500پوائنٹس کی حد پربرقرا نہ رکھ سکا لیکن اس کے باوجود انڈیکس100سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ42400پوائنٹس کی حد عبور کر کے بند ہوا۔ پیرکو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں114.10پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس42324.94پوائنٹس سے بڑھ کر42439.4پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس60.9پوائنٹس کے اضافے سے 22835.96 اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس29105.44پوائنٹس سے بڑھ کر29239.4پوائنٹس پربندہوا۔پیرکے روزمارکیٹ کے سرمائے میں37ارب98کروڑ98لاکھ81ہزار517روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم85کھرب77ارب38کروڑ17لاکھ96ہزار883روپے سے بڑھ کر86کھرب15ارب37کروڑ16لاکھ78ہزار400روپے ہوگیا۔پیر کومارکیٹ میں34کروڑ70لاکھ88ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ49کروڑ7لاکھ14ہزار حصص کے سودے ہوئے تھےاورٹریڈنگ ویلیو12ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیرکے روز مجموعی طورپر406کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سے213کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،176میںکمی اور17کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے سمٹ بینک6کروڑ18لاکھ،بینک آف پنجاب4کروڑ69لاکھ،پی آئی اے2کروڑ72لاکھ،پاورسیمنٹ لمیٹڈ2کروڑ32لاکھ اورسلک بینک لمیٹڈ1کروڑ58لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں205.61روپے اورفلپس مورس پاک کے بھائومیں86.88روپے کااضافہ جبکہ خیبرٹوبیکوکے بھائومیں48.50روپے اورسیمنس پاک کے بھائومیں29.53روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔

Facebook Comments

مزید

محمد حفیظ نے ہینسی کرونئے اور سریش رائنا کا ریکارڈ ٹکڑے ٹکڑے کردیا
نو منتخب چیئر مین، وائس چیئر مین، میئر، ڈپٹی میئرکب اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے؟تاریخ بارے پتہ چل گیا
‘قومی پانی کی پالیسی’ منظوری کی منتظر
ایم کیوایم لندن مشکل میں آگئی، ہنگامہ آرائی ، حالات کشیدہ
اسلام آباد کس دن بند ہوگا ؟اہم اعلان آج ہو گا
چھٹی کا اعلان ہو گیا