صبح صبح پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ، افسوسناک واقعے میں کئی جانیں ضائع ہو گئیں

صبح صبح پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ، افسوسناک واقعے میں کئی جانیں ضائع ہو گئیں

راولا کوٹ(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر کے علاقے بحیرہ کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر بس راولپنڈی سے فاروڈ کہوٹہ جا رہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آیا۔دوسری جانب نجی چینل نے واقعے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مسافر بس حادثہ آزاد کشمیر کے علاقے پونچ میں پیش آیا جہاں وہ برفباری کی وجہ بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، حادثے میں 24 کے قریب مسافر زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے فوری طور پر حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں بتائی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو کے اہلکاروں اور عام شہریوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکالنے کے کام کا آغاز کیا۔زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حکومت نے انتظامیہ کو متاثرین کی بھرپور امداد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔خیال رہے کہ 19 جنوری 2015 کو آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مسافر وین برساتی نالے میں گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
سورس : ڈان نیوز
شئیر کریں

Facebook Comments

مزید

لڑکیاں گھرسےکیوں بھاگیں،حقیقت سامنے آگئی
کپتان پارلیمنٹ میں کب جائینگے،تاریخ بارے پتہ چل گیا
گرفتاری سے قبل فاروق ستار اور رینجرز میں کیا گفتگو ہوئی ، سب پتہ چل گیا
آئندہ وزیراعظم کون بنے گا؟ ن لیگ کے اختلافات سامنے آگئے ، مریم نواز نے اہم کام کر دیا
بھارتی جنگی جنون ، طاہر اشرف کے بیان نے سب کو حیران کردیا
محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا؟ بالآخر بڑا انکشاف سامنے آگیا