سیلفی کے شوقین افرادکیلئے معروف کمپنی کی جانب سے بڑی خوشخبری

155

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایسا معلوم ہوتا ہے کہ معروف کمپنی کوکا کولا بھی لوگوں کے سیلفی کے جنون سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے جب ہی اس نے ایک ایسی بوتل تیار کی ہے جو آپ کو اپنی تصاویر لینا کا موقع دیتی ہے۔جی ہاں کوکا کولا نے سیلفی بوتل متعارف کرائی ہے جس میں ایک کیمرہ موجود ہے جو تصاویر لینے کا کام کرتا ہے۔یہ سیلفی بوتل اُس وقت خودکار طور پر تصویر لیتی ہے جب آپ اسے منہ سے لگا کر اوپر 70 ڈگری کے زاویئے پر لے جاتے ہیں۔یا کسی بھی طرح بوتل کو 70 ڈگری پر اٹھا کر لے جائیں اور سیلفی آپ کے ہاتھوں میں ہوگی جو یو ایس بی کے ذریعے کہیں بھی منتقل کی جاسکے گی۔اس بوتل کو تیار کرنے کے پیچھے کوکا کولا کا خیال ہے کہ اس کے مشروب کو پینے والے افراد پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ اپنی تصاویر بھی اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر کرسکیں گے۔درحقیقت اس بوتل میں ہی سوشل میڈیا پر ان سیلفیز کو شیئر کرنے کا فیچر موجود ہے اور آپ کو کچھ زیادہ تکلیف کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔یہ پراڈکٹ کوکا کولا نے خود تیار کی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ کسی ملک کے لیے مخصوص ہوگی یا دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔یہ پہلی بار نہیں کہ کوکا کولا نے ٹیکنالوجی کو اپنے مشروب کے ساتھ پیش کیا ہو۔رواں سال کے آغاز میں ایسی بوتلیں تیار کی گئی تھیں جو کہ ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹس میں بدل جاتی تھیں۔ویسے سافٹ ڈرنکس پینے سے تو کسی کو روکا نہیں جاسکتا مگر خیال رکھیں کہ ان کا بہت زیادہ استعمال صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

Doller انوکھا سخی، جسے کوئی نہیں جانتا
28 وہ 6 عمومی سوالات جو جاب انٹرویو کے دوران پوچھے جاتے ہیں
24 یورپ میں خطرے کے الارم بجنے لگے ، بچنا مشکل
06 سندھ میں انتہائی طویل دیوار کس نے اور کیوں بنائی؟
sea سیلفی لیتے ہوئے 11 سالہ لڑکی والدین سمیت دریا میں ڈوب گئی
aaa دنیا کی پراسرار ترین چیز ’’ گیدڑ سنگھی ‘‘حقیقت ہے یا افسانہ ؟ جانئے