”سیلاب میں گھری ماں اور بیوی میں کس کو پہلے بچائے“چینی باشندے نے حیران کن فیصلہ کیا

چین میں ایک شخص نے سیلاب میں گھری اپنی ماں اور بیوی میں سے بیوی کی جگہ ماں کو بچایا جس کی وجہ سے اس کی بیوی گھر چھوڑ کر اپنے ماں باپ کے گھر چلی گئی۔ داکسیان گاوں کا رہائشی گاو فنگ تائی نامی چینی شہری ایک ٹرک چلاتا تھا۔ ایک دن وہ کام سے واپس آیا تو اس نے ایک پیغام دیکھا جو اس کو محکمہ موسمیات کی طرف سے آیا تھا کہ اس کے گاوں میں تباہ کن بارشوں اور طوفان کا خطرہ ہے۔ وہ یہ پیغام سنتے ہی گاوں میں واپس آیا تاکہ اکیلی رہنے والی اپنی ماں کو دیکھ سکے۔اس نے اپنا ٹرک ماں کے گھر کے باہر کھڑا کیا اور وہاں تین گھنٹے کھڑا رہا لیکن کوئی سیلاب نہ آیا۔پورے دن کی محنت کے بعد تھکا ہارا گاو واپس گھر آیا اورگہری نیند سو گیا۔آدھی رات کو اس کی بیوی نے ایک خوفناک اعلان سنا کہ سیلاب آرہا ہے۔اس نے گاو کو اٹھایا جو اٹھتے ہی اپنی ماں کی جانب بھاگا۔اس کی ماں کا گھر اس کے گھر سے دو منٹ کی مسافت پر تھا ۔ اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو بچانے کی بجائے پہلے ماں کو بچانے کا فیصلہ کیا۔ جب اس نے اپنی ماں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا تو وہ اپنے گھر کی جانب بھاگا۔اس کی بیوی نے سیلابی پانی کو روکنے کیلئے گھر کا دروازہ بند کر رکھا تھا۔گاو نے اس کو کہا کہ وہ بچوں اور اس کے باپ کو لے کر چھت پر چلی جائے۔اس کے بعد وہ پھر اپنی ماں کی طرف چلا گیا۔اس کی بیوی نے بچوں اور اس کے معذور والد کو چھت پر پہنچایا۔سیلاب کے جانے کے بعد اس کی بیوی اپنی بیٹی اور بیٹے سمیت 2000یوان بھی لے گئی۔ وہ اس بات پر شدید برہم تھی کہ اس نے اس کو چھوڑ کر ماں کو پہلے کیوں نہ سمجھایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے کہا کہ اس کی بیوی ایک اچھی عورت ہے ۔ اگر میں پہلے بچوں اور بیوی کو چھت پر پہنچاتا تو میری ماں کا بچنا ناممکن تھا۔اس وقت میرے دماغ میں صرف ماں کو بچانے کا خیال آیا۔اس نے کہا کہ میں اپنی بیوی کے گھر جا کر اس سے معافی مانگ لوں گا۔ مجھے اس بات کا یقین نہیں کہ وہ واپس آئے گی یا نہیں۔واضح رہے کہ اس سیلاب میں 130افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے گاو کے گاوں کے 17افراد بھی شامل تھے۔

Facebook Comments

مزید

شادی کیلئے بہترین عمر کیا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا
وہ گاؤں جہاں شادی سے پہلے والدین بننا لازمی ہوتا ہے
نیاکاروبار کرنے والے افراد کے لیے 6 مشورے
شوہر غلیظ گالیاں نکالتا ہے اور پیٹتا ہے، پھر بھی اس کیساتھ رہنے پر مجبور ہوں کیونکہ۔۔۔ خاتون نے ایسی مجبوری بتا دی کہ پڑھ کر آنکھ نم ہو گئی
پاکستانی معاشرے کی ایک لڑکی کی آپ بیتی
جاپان میں تین گورنرحاملہ ہوگئے، وجہ کیابنی ؟ جانئے