سنجے دت نے بچوں کے گھر سے دوررہنے (جیل)کے استفسار پر دلچسپ بہانہ بنایا!

sanjay dutt

ممبئی( نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنجے دت رواں سال فروری میں جیل سے رہا ہونے کے بعد پیشہ ورانہ ’وعدوں کی تکمیل ‘میں مصروفیت کے علاوہ بچوں کو بھی اپنا وقت دے رہے ہیں ۔سنجو نے اب بچوں کے مستقبل کے حوالےسے منصوبہ بندی شروع کردی ہے ۔ایک بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے سوچ بچار شروع کردیاہے لیکن مجھ سے پہلے میری اہلیہ (مانیاتا دت )نے یہ کام شروع کردیاہے ۔وہ ایک انتہائی اچھی ماں اور بیوی ہیں ۔جس طرح وہ بچوں کی تربیت کررہی ہے وہ ناقابل یقین ہے ۔میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس جیسی شریک حیات ملی۔انہوں نے کہاکہ میرے گھر سے غائب رہنے پر بچوں نے استفسار کیا تو میں نے اور مانیاتا نے انہیں بتایا کہ میں میں پہاڑوں پر فلم کی عسکبندی میں مصروف تھا ۔میں نے یہ اسلیے کہاکہ کیونکہ وہ چالاک ہیں کیونکہ وہ ماں سے کہتے کہ ان سے فون پر بات کرائو ۔ میں انہیں جیل سے خط لکھتا رہا ۔سنجے دت نے کہاکہ میں خوش قسمت ہوں کہ بچوں کے بچپن میں جیل چلا گیا ورنہ وہ سمجھ جاتے کہ کیا ہورہاہے ۔
شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

aaa خودکشی کا خیال آئے تو کیا کرنا چاہیے؟
IC8462852 دنیا سے باہر ایک ستارے پر پراسرار حرکت دیکھ کر سائنسدان بھی چکرا گئے
06 سندھ میں انتہائی طویل دیوار کس نے اور کیوں بنائی؟
asdas پاکستانی لڑکی کا فیس بک پر شرمناک اشتہار، تہلکہ مچ گیا
0001 سمندری حیات کی سب سے بڑی پناہ گاہ قطب جنوبی میں ہو گی
Doller انوکھا سخی، جسے کوئی نہیں جانتا