سلمان بٹ اور محمد آصف کی واپسی ، انضمام الحق نے خوشخبری سنا دی

سلمان بٹ اور محمد آصف کی واپسی ، انضمام الحق نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں سلمان بٹ اور محمد آصف کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کی وطن واپسی قومی ٹیم کیلئے دھچکا ہے، کامران اکمل کو فوری طور پر آسٹریلیا بھیجنے کی ضرورت نہیں ، قومی ٹیم انتظامیہ نے کامران اکمل کو طلب کیا تو بھیجیں گے، مصباح الحق کی وطن واپسی پر انکی ریٹائرمنٹ پر بیٹھ کر بات چیت کریں گے,محمد عامر اچھا بالر ہے بدقسمتی سے آسٹریلیا مین توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔ بدھ کو فتح جھنگ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انضما م الحق نے کہاکہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد قوم افسردہ ہے،آسٹریلیا سے شکست پر سب تنقید کر رہے ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم نے بھی آسٹریلیا کو دبئی میں وائٹ واش کیا تھا,اپنی کنڈیش میں میزبان ٹیم ہمیشہ فائدہ اٹھاتی ہے۔انضمام الحق نے کہاکہ سلمان بٹ کی کارکردگی پر ہماری خصوصی نظر رکھی ہے،قومی ٹیم میں سلمان بٹ کی واپسی اچھا ایڈیش ہوگا,ہم محمد آصف اور سلمان بٹ سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی وطن واپسی قومی ٹیم کے دھچکا ہے،سرفراز کی کمی قومی ٹیم میں کمی محسوس ہو گی میں نے سرفراز کا متبادل دے دیاہے،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پہلے سے ہی ٹیم کیساتھ ہیں،آسٹریلیا میں اگر قومی تیم انتظامیہ نے کامران اکمل کو طلب کیا تو بھیجیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مصباح ایک اچھے کپتان ہیں ، مصباح کی وطن واپسی پر ان کی ریٹائرمنٹ سے بیٹھ کر بات چیت کریں گے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئیے، محمد عامر اچھا بالر ہے بدقسمتی سے آسٹریلیا مین توقعات پر پورا نہ اتر سکا.

شئیر کریں

Facebook Comments

مزید

سچن دل کی بات زبان پر لے آئے، ٹنڈولکر اور ثنا میر بارے نا قابلِ یقین خبر آگئی
ٹرپل سنچری بلے باز ! ڈریسنگ روم میں ایک مخصوص سیٹ پر کیوں بیٹھتے ہیں ؟ جانئے
محمد حفیظ نے مین آف دی میچ ایوارڈ لے کر اس کا کیا کیا؟ مداحوں کے دل جیت لئیے
مصباح نےانتہائی شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ویرات کوہلی کا کھیل ختم،بھارتی بڑی پریشانی میں پڑ گئے
سرفراز احمد نےکپتانی کا اہم ریکارڈ برابر کر دیا