سرکاری تعطیل کا اعلان ہو گیا، وجہ بھی سامنے آگئی

efsd

سرکاری تعطیل کا اعلان ہو گیا، وجہ بھی سامنے آگئی
راولاکوٹ(نیوزڈیسک)شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے یوم ِ شہادت پر گیارہ فروری کو آزاد کشمیر میں سرکاری تعطیل کرنے کا فیصلہ ۔زرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے اصولی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ گیارہ فروری کو مقبول بٹ کے یوم ِ شہادت پر تحریکِ آزادی کشمیر سے اپنی عملی محبت کا ثبوت دینے سرکاری تعطیل کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ جدید تحریک کے بانی اور منقسم کشمیر میں وحدت کیعلامت مقبول بٹ کے یومِ شہاد ت پر انکو خراج ِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ اس بات کا ثبوت فراہم کرنا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی تحریک میں بیس کیمپ مکمل طور پر انکی پشت پر ہے مقبول بٹ کے یوم شہادت پر پہلی مرتبہ سابق وزیر اعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور مرحوم نے اپنے دورِ حکومت میں سرکاری تعطیل کی تھی جسے بعد ازاں آنے والی مسلم کانفرنس کی حکومت نے اپنے سربراہ مرحوم عبدالقیوم خان کی ہدایت پر ختم کر دیا تھا راجہ فاروق حیدر کو یہ تعطیل کرنے اپنی کابینہ کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی حمایت حاصل ہے جو ماضی میں قوم پرست طلباء تنظیم جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی عہدیدار رہے ہیں فاروق حیدر مقبول بٹ کے یوم شہادت پر مٖظفر آباد میں مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے انکی یہ کوشش بھی ہے کہ وہ اس دن کو سری نگر میں بنا کر اپنی زندگی کا یاد گار حصہ ٹھہرائیں سری نگر اپنے ننھیال جانے راجہ فاروق حیدر نے پہلے سے سفری دستاویزات حاصل کر رکھی ہیں ۔

شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

13 عید کے بعد ہوگا دمادم مست قلندر ! بالآخر جماعت اسلامی نے اعلان کردیا
aaa مراد علی شاہ نے مدارس بارے انتہائی اہم اعلان کردیا
Pakistani cricket fans celebrate in Islamabad after their national team won the ICC Twenty20 cricket World Cup final match against Sri Lanka in London on June 21, 2009. Pakistan won their first major title in 17 years when they stunned Sri Lanka by eight wickets in the World Twenty20 final at a sell-out Lord's. AFP PHOTO/Aamir QURESHI (Photo credit should read AAMIR QURESHI/AFP/Getty Images) یہ ہوئی نا بات۔۔۔ خالی اسامیوں پر نئی بھرتیاں ۔۔ ۔ حکومت نے اعلان کردیا
155 یہ ہوئی نا بات ! ایسا پیٹرول متعارف جو عام پیٹرول سے سستا
61 جسٹس انور ظہیر جمالی الوداع ، نیا چیف جسٹس آگیا، پاناما کیس کا کیابنے گا؟
7 100 پاکستانی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ، ناقابل یقین نام سامنے آگئے