دس بڑے برفانی تودوں میں سے ایک تودہ ٹوٹ کر الگ ہونے کے قریب

سائنسدانوں کے مطابق خدشہ ہے کہ انٹارکٹیکا میں موجود دنیا کے دس بڑے برفانی تودوں میں سے ایک تودہ ٹوٹ کر الگ ہونے کے قریب ہے۔

لارسن سی نامی تودے میں طویل عرصے سے موجود شگاف دسمبر کے مہینے میں اچانک بڑھ گیا اور اِس پانچ ہزار مربع کلومیٹر لمبے تودے کا صرف بيس کلوميٹر حصہ برفانی خطے سے جڑا ہوا ہے
لارسن سی برفانی تودہ انٹارکٹیکا کے سب سے شمالی حصے میں واقع ہے اور اس کی موٹائی 350 میٹر ہے۔
سوانزی میں موجود محققین کے مطابق اگر یہ برفانی تودہ ٹوٹ جاتا ہے تو مستقبل میں پورے شمالی خطے کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہے۔
لارسن سی میں موجود شگاف پر سائنسدان ایک طویل عرصے سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے 1995 میں لارسن اے اور پھر 2002 میں لارسن بی بھی اسی طرح انٹارکٹیکا کے سب سے شمالی خطے سے ٹوٹ کر الگ ہو گئے تھے۔
_93285227_621db894-e55a-476a-aecb-66a98e06d809
سائنسدانوں کے مطابق دسمبر میں لارسن سی کا شگاف اچانک سے بڑھنا شروع ہو گیا تھا۔
سوانزی یونیورسٹی کے پروفیسر اور اس پراجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر ایڈریئن لکمین نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘اگر یہ برفانی تودہ اگلے چند مہینوں میں ٹوٹ کر الگ نہیں ہو جاتا تو میں بہت حیران ہوں گا۔’
سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ شگاف اور برفانی تودے کا ٹوٹنا ایک جغرافیائی عمل ہے اور اس کا ماحولیاتی تبدیلی سے بظاہر تعلق نہیں ہے۔ ان کے مطابق ایسا ممکن ہے کہ شاید ماحولیاتی حرارت بڑھنے کے وجہ سے لارسن سی کے شگاف کے بڑھنے کے عمل میں تیزی آئی ہو لیکن اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔
_93285228_28dcf192-36e9-4971-8b6b-b6fd64da9347
سائنسدانوں کے اندازوں کے مطابق لارسن سی برفانی تودہ کے ٹوٹنے کے بعد اینٹارکٹیکا کے شمالی خطے کی ساری برف اگر سمندروں میں شامل ہو جائے تو دنیا بھر میں سطح سمندر میں دس میٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ لیکن اس بات کا مستقبلِ قریب میں ہونا ممکن نہیں ہے۔
ڈاکٹر ایڈریئن کہتے ہیں کہ ‘برفانی خطے کے ٹوٹنے کے ممکنہ نتائج سامنے آنے میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں۔ یہ بس ایک بہت بڑا جغرافیائی عمل ہے جو کہ انٹارکٹیکا کے لینڈسکیپ کو تبدیل کر دے گا۔’
سورس: بی بی سی نیوز
شئیر کریں

Facebook Comments

مزید

44کلو وزن کم کیسے کیا ؟ ایسا طریقہ کہ آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں
جوڑے کے ہاںستارہویں بچے کی پیدائش کے موقع پر پورا گاؤں امڈ آیا اور درخواست کی کہ۔۔۔۔۔
کراچی کےمصروف ترین علاقے میں لڑکوں کے گروپ نے لڑکیوں کو چھیڑا ہی تھا کہ لڑکیوں نے ایسا کام کر دیا جو لڑکے کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
خاتون سے پہلی ملاقات میں یہ کام ہرگز نہ کریں، ماہرین کا حیران کن مشورہ
شادی سے پہلے سعودی خاتون نے انٹرنیٹ پر ایسی چیز خرید لی کہ بعد میں زندگی بھر کا رونا بن گیا، آپ بھی احتیاط کیجئے
زند ہ خواتین اپنی مرضی سے قبروں میں کیوں دفن ہوئیں ؟ جان کر آپکو یقین نہیں آئے گا