دبنگ خان اوم پوری کی آخری خواہش پوری نہ کرسکے

37

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان لیجنڈری اداکار اوم پوری کی آخری خواہش پوری نہ کرسکے۔لیجنڈری اداکار اوم پوری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے جس کے باعث فلم نگری کا ایک درخشاں باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا،لیجنڈری اداکار بھارتی معاشرے کی برائیوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے اور ان مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کئی آرٹ فلموں میں بھی کام کیا۔اوم پوری انتقال سے قبل بھی بھارتی معاشرے کے سیاہ چہرے سے اپنی اداکاری کے ذریعے پردہ چاک کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے اور دلت خواتین کے ساتھ ظلم وستم اور جنسی زیادتی کے واقعات پر مبنی فلم ’’رام بھجن زندہ باد‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فلم کو اگلے ماہ نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا اور اس کی تشہیر کے لیے کل ہی انہوں نے سلمان خان سے ان کے مقبول رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ سیزن 10 میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا جس پر سلو میاں نے فوراً حامی بھرتے ہوئے جلد ہی شو میں بلانے کی یقین دہانی کرائی لیکن زندگی نے لیجنڈری اداکار سے وفا نہ کی۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

aaa بھارت کی معروف فلمی شخصیات کو جیل بھیجنے کے انتظامات مکمل، وجہ بھی سامنے آگئی
524 پاک ، بھارت کشیدگی ! مودی نے پاکستان کیخلاف خطرناک اقدام اُٹھالیا
58 معروف اور ہر دلعزیز اداکار نے دوارب کا جہاز خرید لیا
11 پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا نے وہ کام کر دیا جس کیلئے بڑی بڑی حسینائیں ترستی رہتی ہیں
dasdas انا للہ وانا الیہ راجعون!!ہمایوں سعید بارے افسوسناک خبر آگئی، مداح بھی غمزدہ
136 پاک ،بھارت کشیدگی !پاکستانی فنکاروں کیلئے دبنگ خان میدان میں آگئے