خواتین کے لیے انتہائی ضروری 8 غذائیں

لندن( نیوز ڈیسک)خواتین کو صحت مند رہنے کے لیے کئی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کی جسمانی ساخت اور افعال کی مناسبت سے ہوتی ہے اسی لیے ماہرین صحت نوعمر لڑکیوں سے لے کر عمررسیدہ خواتین تک کے لیے چند ایسی غذائیں تجویز کرتے ہیں جو ان کی صحت کے لیے مفید ہیں۔السی کے بیج:السی کے بیجوں کا روزانہ استعمال اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز امراضِ قلب اور بریسٹ کینسر کو روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں موجود جلن کم کرنے والے اجزا گٹھیا کے مرض اور پیٹ خراب ہونے سے بچاتا ہے۔سامن مچھلی:خواتین میں فولاد کی کمی عام ہے اور سامن مچھلی فولاد سے مالا مال ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اومیگا تھری ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہے۔اومیگا تھری ڈپریشن کو بھی روکتا ہے۔کرین بیری:بہت سے سائنسی مطالعات سے ثابت ہوچکا ہے کہ کرین بیری ( کروندے) سے امراضِ قلب اور بریسٹ کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ہر روز کرینبری کا ایک گلاس جوس پینے سے پیشاب کی نالی کے انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے اور یہ اس کا مؤثر علاج بھی ہے۔پالک:دنیا بھر میں مقبول پالک سبزی وٹام، معدنیات اور میگنیشیئم سے بھرپور ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال جسم میں سوجن، چھاتیوں کی سختی، الٹی اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ پالک میں فولاد کی بہتات خواتین میں اس کی کمی کو دور کرتی ہے۔اخروٹ:اخروٹ میں بریسٹ کینسر دور کرنے والے تمام اہم اجزا ہوتے ہیں ۔ یہ میوہ اینٹی آکسیڈنٹس، فائٹوسٹیرولز اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جیسے اہم اجزا رکھتا ہے۔ اخروٹ میں فولک ایسڈ، کیلشیئم اور میگنیشیئم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔جو( اوٹس):’’جو‘‘ خواتین کے لیے صحت کا خزانہ ہے۔ اس کا دلیہ بلڈ پریشر کو ہموار رکھتا ہے اور نظامِ ہاضمہ درست کرنے کے ساتھ دیگر بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔ جو میں وٹامن بی 6 کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس میں موجود فولک ایسڈ بچوں میں پیدائشی نقائص نہیں ہونے دیتا۔دودھ:فولاد کی طرح خواتین میں کیلشیئم کی کمی عام ہے۔ ہر عمر کی خواتین دودھ کی عادت ڈالیں کیونکہ یہ کیلشیئم سے بھرپور ہے، ساتھ میں دودھ وٹامن ڈی خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری کو روکتا ہے۔ٹماٹر:ٹماٹر میں موجود لائسوپین سرخ رنگت کی وجہ ہوتا ہے یہ مرکب خواتین کو امراضِ قلب اور بریسٹ کینسر سے بچاتاہے

Facebook Comments

مزید

دل کے دورے سے بچائو کا آسان نسخہ سامنے آگیا ، تحقیق نے ہلچل مچا دی
رات کو سونے سے پہلے یہ چیز دیکھنا انتہائی خطرناک ہے، ماہرین
امریکی کمپنی کا خمیر سے صحت مند دودھ تیار کرنے کا دعویٰ
اینٹی بایوٹکس کے بغیر بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے والا پولیمر تیار
چمچ آپ کے چہرے کو خوبصورت اور صحتمند بناسکتاہے ،مگر کیسے ؟ جانئے
پٹرول پمپ سے نزدیک رہنے والوں میں خون کے کینسر کا خطرہ