حکومت مجھے بلیک میل کرکے پیچھے ہٹانا چاہتی ہے، عمران خان

Imran Khan 2

Imran Khan 2اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر ہونے والا ریفرنس مجھے ڈرا نہیں سکتا ،حکومت مجھے بلیک میل کر کے پیچھے ہٹانا چاہتی ہے لیکن ایسا نہیں ہو گا ۔ان کا کہنا ہے کہ اب اقتدار نظر آرہا ہے ،بہت جلد ہمیں اقتدار مل جائے گا ،تحریک انصاف کسی کو بلیک میل نہیں کرے گی بلکہ کرپٹ عناصر کو جیلوں میں ڈالے گی ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روز گاری اور غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے ، کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہو رہے ہیں ۔اپنے خلاف ریفرنس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹو گینگ تین سال سے اقتدار میں تھا ،اگر میں نے کوئی قانون توڑا تو انہوں نے ایکشن کیوں نہیں لیا ،نواز شریف جمہوری ملک کے وزیر اعظم ہیں یا مافیہ کے ہیڈ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سیاستدانوں کو رشوت دے کر اور ان کی کرپشن کی فائلیں بنا کر بلیک میل کرتے ہیں لیکن وہ عمران خان کو بلیک میل نہیں کر سکتے ۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف مجھے بلیک میل کر کے پیچھے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن میں کرپشن کے خلاف مہم سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آر کے تحت نواز شریف کے ساتھ ساتھ میرا بھی احتساب کر لیا جائے لیکن وہ ڈرتے ہیں کیونکہ موٹو گینگ نے موٹر وے ،میٹرو،رنگ روڈ اور یلو کیب اسکیم پر پیسے بنائے ۔چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت میرے خلاف جو مرضی قانون استعمال کر لے لیکن آخر تک جاﺅں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اب اقتدار نظر آرہا ہے ،تحریک انصاف اقتدار میں ضرور آئے گی،ہم اقتدار میں آکر کسی کو بلیک میل نہیں کریں گے بلکہ کرپٹ عناصر کو جیلوں میں ڈالیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں سرکاری ملازم کرپشن کی نشاندہی کرے گا تو اس کا نام پوشیدہ رکھ کر حاصل ہونے والی رقم کا 25فیصد دیا جائے گا ۔اس اقدام سے کرپشن میں بہت کمی ہو گی اور نیب کی پلی بارگینگ بھی ختم ہو گی جس سے کرپشن بڑھتی ہے ۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

aaa بارشیں ہی بارشیں ! محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی
aaa پاک فوج کی کارروائی! دشمن کے پرخچے اُڑا دیئے
28 جنید جمشید کتنی بار حج کی سعادت حاصل کرچکے تھے ؟جانئے
23 ایئرہوسٹس نے جدہ کی فلائٹ تبدیل کرا کے چترال کی پرواز پر ڈیوٹی کیوں لگوائی ؟
SDA اسلام آباد کے جنگل میں درخت سے لٹکی لڑکی کی لاش، علاقے میں خوف و ہراس، معاملہ کیا تھا؟ طرح طرح کی کہانیاںسامنے آنے لگیں
45 آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع ،خبریں کیا چلتی رہی ؟ دعویٰ کیاہوگیا