جعلی شناختی کارڈز والوں ہوشیار، وزیر داخلہ نے اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چوہدری نثار نے جعلی رجسٹریشن اور شناختی دستاویزات والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عندیہ دیدیا، وزیر داخلہ کے مطابق سوا8 کروڑ شناختی کارڈ کی تصدیق، جب کہ 50ہزار شناختی کارڈ بلاک اور 7 ہزار جعلی کارڈز پکڑے گئے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ سوا 8 کروڑ شناختی کارڈ کی تصدیق ہوچکی ہے،اس موقع پر جعلی دستاویزات رکھنے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جعلی رجسٹریشن کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں گے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ دوبارہ تصدیق میں 7ہزار شناختی کارڈ جعلی نکلے، رواں سال 50 ہزار شناختی کارڈ بلاک کیے جا چکے ہیں، پیپلزپارٹی دور میں500شناختی کارڈ بلاک کیے گئے تھے، جب کہ جعلی پاسپورٹس کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جعل سازی روکنے کیلئے نادرا نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے، تصدیقی مہم میں 18 نادرا اہلکاروں کے غیر قانونی اقدامات پکڑے، 18 نادرا اہلکاروں میں سے 8 گرفتار ہیں، 7 ضمانت پر ہیں، اب اندھیرنگری کا دور ختم ہوگیا ہے، 4 مہینے بعد ای پاسپورٹ کا اجرا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں نے ملک سے غداری کی، 2 ہزار سے زائد غیر ملکیوں نے پاکستانی نیشنلٹی واپس کی، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام لمبی لائنوں میں نہ لگیں، اب ایسی شکایات پر ایکشن لیا جائے گا، آئندہ 5 مہینوں میں بڑے بڑے سینٹر کھولے جا رہے ہیں، کراچی، لاہور،کوئٹہ، گوجرانوالہ،پشاور میں مزید سہولتیں دینگے، نادرا اہلکاروں سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکیں گی، بدتمیزی سے پیش آنے والوں کی نادرا میں کوئی جگہ نہیں

Facebook Comments

مزید

پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر ، خوفناک حادثہ ، جانی نقصان ہوگیا
وزیراعظم کا ایسا اعلان کہ شہریوں کے دل جیت لیئے
پرانےنوٹس! حکومت نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات حل ہوگئیں
رائے ونڈ مارچ، خورشید شاہ کے حکومت کو مفید مشورے
آئندہ چوبیس گھنٹے کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کر دی