تقدیر اور رزق

Galloway, Jessie G.; The Mosque of Suleiman of Istanbul; Aberystwyth University, School of Art Gallery and Museum; http://www.artuk.org/artworks/the-mosque-of-suleiman-of-istanbul-176572

حسن بصري رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں: “میں نے قرآن میں نوے جگہوں پر پڑھا کہ اللہ تعالٰی نے ہر بندے کی تقدیر میں رزق لکھ دیا ہے اور اُسے اس بات کی ضمانت دیدی ہے”۔ اور میں نے قرآن شریف میں صرف ایک مقام پر پڑھا کہ: شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے۔ ہم نے سچے رب کا نوے مقامات پر کئے ہوئے وعدے پر تو شک کیا مگر جھوٹے شیطان کی صرف ایک مقام پر کہی ہوئی بات کو سچ جانا۔

ابن قییم رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں: اگر اللہ تعالیٰ پردے ہٹا کر بندے کو دکھا دے کہ وہ اپنے بندے کے معاملات سھارنے کیلئے کیسی کیسی تدبیریں کرتا ہے اور وہ اپنے بندے کی مصلحتوں کی کیسی کیسی حفاظتیں کرتا ہے۔ اور وہ کس طرح اپنے بندے کیلئے اُس کی ماں سے سے بھی زیادہ شفیق ہے، تب کہیں جا کر بندے کا دل اللہ کی محبت سے سرشار ہوگا، اور تب کہیں جا کر بندہ اپنا دل اللہ کیلئے قربان کرنے پر کمر بستہ ہوگا۔تو پھر اگر دُنیا کے تمہیں غموں نے تھکا دیا ہے تو کوئی غم نا کریں، ہو سکتا ہے اللہ تمہاری دعاؤں کی آواز سننے کا خواہاں ہو۔ تو پھر رکھیئے سر کو سجدے میں اور کہہ دیجیئے جو کچھ دل میں ہے۔ اور بھول جائیے سب غموں اور مصیبتوں کو کہ وہ اللہ تمہیں کبھی بھی نہیں بھلاتا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

101 یہ دولت کیسے ملی
108 ایک عالم دین اور شرابی کا دلچسپ مکالمہ
28 تین سوال
161 جوجی کی بیوی نے قاضی کواپنے فریب کے جال میں پھنسالیا
04 اصفہان کاایک بہت بڑارئیس اپنی بیگم کے ساتھ دستر خوان پر بیٹھا ہواتھا
Huzaifa Rehman سول سروس سسکیاں لے رہی ہے۔۔۔حذیفہ رحمٰن