بھارت کے ہاتھ پائوں پھول گئے ، او آئی سی نے بڑا مطالبہ کردیا

144

تاشقند(نیوزڈیسک ) او آئی سی کے 43ویں اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری جارحیت کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔تفصیلات کےمطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے43 ویں اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کشمیریوں کے حق کےلیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اجلاس میں بھارتی مظالم کے خلاف منظور کی گئی قرارد میں کہا گیا ہے عالمی برادری کشمیرسےمتعلق اپنی خاموشی توڑےاوربھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پرفوری عمل کرے۔او آئی سی کےاجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کشمیرمیں جاری ظلم وبربریت کوفوری بندکرےبھارت مقبوضہ کشمیرکی ریاستی صورت حال تبدیل نہ کرے۔قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت اوآئی سی کےخصوصی نمائندوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کومقبوضہ کشمیرجانےکی اجازت دے۔بھارت اورپاکستان کشمیرسمیت تمام مسائل پرمذاکرات کریں کشمیری عوام کےلیےانسانی بنیادوں پرخصوصی فنڈقائم کیاجائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں او آئی سی کی جانب سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انقرہ میں او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

271 عرب ملک میں زوردار بم دھماکہ ، وزیر سمیت کئی افراد جاں بحق
27 نقاب پوش خاتون پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد
202 اسرائیل کے مذموم ارادے بےنقاب، سنسنی خیز انکشافات
20 روسی صدر نے ایک بارپھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا
5 فوج سرحدوں پر کیا چاہتی ہے ؟ نئے بھارتی آرمی چیف نے اہم اعلان کردیا
bomb blast بریکنگ نیوز!بڑے اسلامی ملک میں زوردار بم دھماکہ ، ہلاکتیں