بھارتی معاشرے کا اصل چہرہ بے نقاب !شوہر بیوی کی لاش کندھے پر اُٹھا کر چلتا رہا

اڑیسہ( نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک غریب بھارتی شخص اپنی بیوی کی لاش کو اسپتال سے اپنے کندھوں پر اُٹھا کر دس کلو میٹر تک چلتا رہا جبکہ اس شخص کے ساتھ اس کی 12 سالہ بیٹی بھی ماں کی موت پر روتی ہوئی بھاری قدموں سے باپ کے ساتھ چلتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق 42 سالہ دانا مہاجی کی اہلیہ ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھی جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اس موذی مرض کے ہاتھوں اپنی جان گنوا بیٹھی۔مہاجینے بتایا کہ میں غریب ہوں اور بیوی کی لاش 60 کلومیٹر دور گاؤں لیجانے کے لیے میں نے اسپتال انتظامیہ سے ایمبولینس دینے کی درخواست کی لیکن انتظامیہ نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں میری کوئی مدد نہیں کر سکتے لہٰذا میں نے اپنی بیوی کو لاش کو اپنے کندھے پر اٹھایا اور اپنی 12 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاؤں کی جانب چلنے لگا۔ تھوڑا دور جا کر ایک ضلعی کلیکٹر نے مہاجی کی مدد کی اور ایمبولینس کا انتظام کیا۔کلیکٹر کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک گورنمنٹ اسکیم کے تحت اسپتالوں کو ایسے افراد کی مدد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مہاجی کی اپنی اہلیہ کو کندھوں پر اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئی جس پر صارفین نے مہاجی کی ہمت کی داد دیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کی اس بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا۔

Facebook Comments

مزید

مشال ملک نےبھارت کے اصل چہرے سے پر دہ چاک کر دیابڑی بات کہہ دی
راکٹ حملے، افغانستان کا پاکستان پر سنگین الزام
سعودی ائیر لائن کی ہائی جیکنگ ! اصل حقیقت سامنے آگئی
بھارت کی مختلف جیلوں میں پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف، تعداد بارے جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے
بریکنگ نیوز ہمسایہ ملک میں زورداربم دھماکہ ، ہلاکتیں
بھارت کے اندر فسادات پھوٹ پڑے ، فوج بھی ہائی الرٹ ہو گئی