بھارتی مسلمان نے اپنی سب سے نایاب چیز کی قربانی دے کر ایمان کو بچا لیا، جان کر ہر مسلمان عش عش کر اٹھے گا

addas

بھارتی مسلمان نے اپنی سب سے نایاب چیز کی قربانی دے کر ایمان کو بچا لیا، جان کر ہر مسلمان عش عش کر اٹھے گا

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلمانوں کے خلاف پھیلائی ہوئی نفرت اب بھارتی ایوانوں سے نکل کر ممبئی یونیورسٹی تک جا پہنچی ، یونیورسٹی نے ایک مسلمان طالب علم کو باکسنگ مقابلوں سے صرف اس وجہ سے باہر کا راستہ دکھادیا کیونکہ اس نے داڑھی کٹوانے سے صاف طور پر انکار کردیا تھا۔ بھارت کے معروف اخبار’’ ہندوستان ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ممبئی یونیورسٹی کے جی آر پاٹیل کالج کے بی کام کے طالب علم سید عمران علی گزشتہ پیر کو ایک میچ میں حصہ لینے کیلئے میرین لین میں واقع کالج کے سپورٹس پویلین پہنچے،لیکن یونیورسٹی حکام نے یہ کہتے ہوئے ان کو مقابلے میں حصہ لینے سے روک دیا کہ پہلے وہ داڑھی کٹوائیں ورنہ داڑھی کٹوائے بغیر ان کو مقابلہ میں شریک نہیں ہونے دیا جائے گا، جس پر مسلمان طالب علم عمران علی نے داڑھی کٹوانے سے انکار کر دیا اور مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو گیا ۔ممبئی یونیورسٹی میں فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کے ڈائریکٹر اتم کیندر کے مطابق ہندوستانی باکسنگ میں باکسر کو مقابلہ سے پہلے کلین شیو ہونا ضروری ہے۔دوسری طرف مسلمان باکسر سیدعمران علی کا کہنا ہے وہ گزشتہ 7سالوں سے ریاست سے لے کر قومی سطح تک کے کراٹے ، تیکواندو اور باکسنگ مقابلوں میں حصہ لیتے آ رہے ہیں ، لیکن ان کی داڑھی کبھی کوئی مسئلہ نہیں بنی۔ خیال رہے کہ عمران ممبئی میں مارشل آرٹس ٹریننگ سینٹر بھی چلاتے ہیں۔

سورس: ڈیلی پاکستان
شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

17 لڑاکا طیارہ گر کرتباہ! وزیر دفاع نے بھی تصدیق کردی
47 یہ تو ہونا ہی تھا ، بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ
05 پاکستانی سفارتکار واشنگٹن میں انجوائے منٹ کرتے ہیں‘ بھارتی سفیرکے بیان نے کھلبلی مچادی
56 اہم ترین پل ٹوٹ گیا، 8 افراد ہلاک، وجہ بھی سامنے آگئی
46 بھارتی سرحدوں پر نظر آنیوالی خواتین کون ؟ چین نے پردہ چاک کردیا
gobara ایک اور پاکستانی غبارے نے بھارت کی ہوا نکال دی