بھارتی فوجی کے بعد پولیس اہلکار کا مودی سرکار کو بڑا جھٹکا، سارا پول کھول کر رکھ دیا

dsadad

بھارتی فوجی کے بعد پولیس اہلکار کا مودی سرکار کو بڑا جھٹکا، سارا پول کھول کر رکھ دیا

نئی دلی(نیوزڈیسک)بھارت کے بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی اپنے ادارے کی زبوں حالی کا پردہ فاش کرنے کی ویڈیو ابھی سوشل میڈیا پر زیر بحث تھی کہ ایک پولیس اہلکار نے بھی مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑدیا۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی پی آر ایف) کے کانسٹینل جیت سنگھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ ہم سی آر پی ایف والے لوک سبھا، راجیہ سبھا اور پنچایت کے چناؤ سمیت ہر قسم کی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم وی آئی پی، وی وی آئی پی سیکیورٹی، مندر، مسجد، چرچ، گوردوارا سمیت ہر جگہ پر بھی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں لیکن اتنا کچھ کرنے کے باوجود بھی بھارتی آرمی اور سی آر پی کی سہولیات میں بہت زمین اور آسمان کا فرق ہے۔سی پی آر ایف اہلکار کا نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ناجانے کتنے اسکول اور کالجز ہیں جن کے ٹیچرز کو 50 سے 60 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے جب کہ یہ خوشی کے تمام تہوار اپنے گھر والوں کے ساتھ مناتے ہیں لیکن ہم کبھی چھتیس گڑھ، کبھی جھاڑ کھنڈ اور کبھی مقبوضہ کشمیر کی وادیوں میں پڑٓے رہتے ہیں۔بھارتی پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ نہ تو ہمیں وقت پر چھٹی ملتی ہے اور نہ ہی کوئی وظیفہ ملتا ہے، کیا اتنی ڈیوٹیاں کرنے کے باوجود بھی ہم اس کے حقدار نہیں ہیں، آرمی کو پنشن ہے لیکن ہماری پنشن تھی وہ بھی بند کر دی گئی ہے، 20 سال بعد ہم نوکری سے ریٹائر ہوں گے تو نہ تو ہمیں سابقہ فوجیوں کا کوٹہ ملتا ہے اور نہ ہی میڈیکل کی سہولیات ملتی ہیں، ہمیں آرمی کو ملنے والی سہولیات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ہمارے ساتھ اتنی زیادتی کیوں ہوتی ہے۔

سورس: ایکسپریس نیوز
شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

DSADDAS بھارتی فوج کو بڑا دھچکا، ہلاکتیں ہی لاکتیں
137 آسٹریلوی فضائی کمپنی کے انوکھے قوانین ، جان کر آپ یقین نہیں کرینگے
180 کبھی ان معاملات پر بات نہیں کرونگا ،بھارتی وزیر دفاع نے توبہ کرلی
17 بریکنگ نیوز طیار ہ گر کر تباہ،جانی نقصان ہوگیا
DASDADS چین نے اپنے 4ہزار جاسوس کس ملک کے پیچھے لگا دیئے؟ اور ایسا کرنے کا مقصد کیا ہے؟ آپکے تمام اندازے غلط نکلیں گے
115 پاکستان میں ہونیوالی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے ،وجہ کیابنی؟ جانئے