بھارتی صدر پرناب مکھر جی ’ٹیچر‘ بن گئے

13

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کسی بھی ملک کے صدر اور وزیر اعظم اگراپنے ملک کے تعلیمی اور تدریسی معیار سے آگاہ ہوں تو اس ملک میں پڑھنے اور آگے بڑھنے کے رحجان کو پروان چڑھانا آسان ہوجاتا ہے ۔اب بھارتی صدر پرناب مکھرجی کو ہی دیکھ لیجئے جنہوں نےٹیچر ڈے پر’ڈاکٹر راجندر پرشاد سرودھیاویدیالے‘کے 80 سے زائد طلبہ و طالبات کو ایوان صدر میں پڑھایا اور اس موقع پر دہلی کے کئی سرکاری اسکولوں کے اساتذہ سے خطاب بھی کیا ۔صبح 10بج کر 30 منٹ پر شروع ہونے والی تقریب سے قبل پرناب مکھرجی نے طلبہ و طالبات سے بات چیت بھی کی، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو دئیے گئے لیکچر اور اساتذہ سے خطاب کو سرکاری ٹی وی اور بھارتی صدر کی ویب سائٹ سے براہ راست نشرکیا گیا ۔بھارتی صدر نے 1969ء میں سیاست میں قدم رکھا،وہ اس سے قبل لیکچرار اور صحافی بھی رہے۔انہوں نے گزشتہ برس بھی اسی تعلیمی ادارے کے طلبا سے خطاب کیا تھا ۔اس طرح کی تقریب کا خیال دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال اور ان کے نائب نے پیش کی تھی۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

41 حالات بدستور کشیدہ!روس نے کمرکس لی ، زیر زمین پناہ گاہ تیار
26 سندھ طاس معاہدہ!ورلڈبینک نےخطرے کی گھنٹی بجادی
133 دھمکی آمیزبیانات پوسٹ کرنا بند نہ کیے تو اکاونٹ بند کرد یں گے،ٹویٹر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ
109 ٹرمپ کی بیٹی نے اپنا بزنس والد سے الگ کرلیا، وجہ بھی سامنے آگئی
aaa بریکنگ نیوز !شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ،18افراد ہلاک
68 بھارتی فوج پر اچانک حملہ ، ہلاکتوں کا خدشہ