بنگلہ دیشی کرکٹرز کے بعد پاکستانی کرکٹر کی جانب سے لڑکی کو ہوٹل میں بلائے جانے کا انکشاف

155

ڈھاکہ( نیوز ڈیسک )بنگلہ دیش پریمئرلیگ ایک بارپھر سکینڈلز کی زد میں آچکی ہے ،ایونٹ میں مالی تنازعات کا معاملہ ابھی مکمل طورپر ختم ہی نہیں ہوا کہ خواتین مہمانوں کوکھلاڑیوں کی جانب سے ہوٹل کمروں میں بلانے کا تنازعہ کھڑا ہوگیاہے۔گزشتہ دنوں لیگ کی جانب سے دومقامی انٹرنیشنل کرکٹرزالامین حسین اور صابررحمن پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے تھے جس کی وجہ انکی جانب سے خواتین مہمانوں کو ہوٹل کے کمرے میں بلاناتھی۔اطلاعات کے مطابق لیگ انتظامیہ کی جانب سے روکے جانے کے باوجود ایک پاکستانی کرکٹرنے ایک لڑکی کو ہوٹل میں بلایا جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔جس کے بعد نہ صرف لڑکی کو ہوٹل کے کمرے سے باہر نکالاگیا بلکہ کھلاڑی کی سرزنش بھی کی گئی۔بی پی ایل انتظامیہ نے پہلے ہی تنازعات سے بھری لیگ کونئے تنازعے سامنے آنے پر معاملے کو دبا دیا گیا مگر خبرمیڈیا تک پہنچنے کے بعد اب یہ کوشش کی جارہی ہے کہ لڑکی کو ہوٹل کے کمرے میں بلانے والا پاکستانی کرکٹر کون تھا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

aaa مکی آرتھرنے اظہر علی بارے کچھ اور ہی کہہ دیا
512 عماد وسیم کی اچانک چھلانگ نے شائقین کو حیران کردیا
155 بنگلہ دیشی کرکٹرز کے بعد پاکستانی کرکٹر کی جانب سے لڑکی کو ہوٹل میں بلائے جانے کا انکشاف
538 مودی گندا انڈا !کرکٹر جاوید میانداد نے بھی بھارت کو للکار دیا
aaa چیئرمین پی سی بی نے احمد شہزاد کو انتہائی اہم پیغام دیدیا
SDADADS محمد عرفا ن نے بکی کی بات سنی اور۔۔۔ چئیر مین کرکٹ بورڈ خود میدان میں آگئے