بارشیں ہی بارشیں ! محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) جنوری میں بارشوں کا امکان۔ حکومت پنجاب نے ہائی الرٹ جاری کر کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام ضلعی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی حکومتیں جنوری 2017 میں ہونے والی بارشوں کیلئے خصوصی انتظامات کر لیں اور بارشوں کے باعث نالوں کی صفائی کے انتظامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور محکمہ کے افسران سمیت ملازمین کی بھی ڈیوٹیاں لگائی جائیں، تا کہ بروقت بارشوں کے پانی سے نمٹا جا سکے۔ اس ضمن میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو بھی خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات گٹروں کی صفائی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیں، اور ان کی صفائی کو یقینی بھی بنائیں۔

Facebook Comments

مزید

گھر سے بھاگ کر داعش میں شمولیت، پراسرار طور پر گمشدہ طالبہ کی حقیقت سامنے آگئی
پی ٹی آئی کو زبردست دھچکا ! ن لیگ نے میدان مار لیا
خواجہ سعد رفیق کو کرپشن کا وزیربنانے کا مطالبہ
وزیراعلیٰ سندھ کی نوجوانوں کیساتھ کرکٹ ، کیاواقعہ پیش آیا ؟جانئے
ذوالحج کا چاند ، پوپلزئی نے کیا اعلان کردیا ؟ جان کر آپ یقین نہیں کرینگے
ن لیگ حکومت کو کیا خطرات ہیں؟ اور آئندہ انتخابات کب ہوں گے؟ اہم وزیر ہی نے دعویٰ کر دیا