باراک اوباما جاتے جاتے مسلمانوں کی حمایت میں بڑ ا کام کر گئے، ٹرمپ کو آگ لگ گئی

fb-templet-copy

باراک اوباما جاتے جاتے مسلمانوں کی حمایت میں بڑ ا کام کر گئے، ٹرمپ کو آگ لگ گئی
شکاگو(نیوزڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے نو منتخب صدر براک ڈونلڈ ٹرمپ کو بغیر نام لئے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف تعصب کی پالیسی کو مسترد کرتا ہوں۔امریکی شہر شکاگو میں اپنا الوداعی خطاب کرتے ہوئے براک اوباما کا کہنا تھا کہ اپنے دور حکومت میں امریکا کی بہتری کے لئے بہت سے اقدامات کئے، تمام چیلنجوں کا ڈٹ کر سامنا کیا اور بہت سے مسائل کا حل نکالا لیکن اب بھی کئی مسائل حل طلب ہیں، اپنے دورمیں کیوبا کے ساتھ تعلقات بہتربنائے، نائن الیون کے ماسٹرمائنڈ کوہلاک کیا اورایران کے جوہری  پروگرام کا معاملہ بغیر گولی چلےحل کیا، امریکا کو پہلے سے زیادہ محفوظ ملک بنایا جس کی بہترین مثال یہ ہے کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران کوئی دہشت گرد تنظیم امریکا میں کارروائی نہیں کرسکی۔ آج امریکا کی معیشت مضبوط ہے، عوام کو نوکریاں اور صحت کی سہولیات دستیاب ہیں۔
 براک اوباما نے کہا کہ امریکی مسلمانوں کے خلاف تنقید اور تعصب کی پالیسی کو مسترد کرتا ہوں، میرے نزدیک سب برابر ہیں اور دوسرے ممالک سے لوگ آئیں گے تو امریکا مضبوط اور ترقی یافتہ ہو گا، تارکین وطن کے بچوں کے لیے بھی سرمایہ کاری کرنا ہو گی، تارکین وطن کے بچوں پر توجہ نہ دی گئی تو یہ امریکی بچوں سے بھی زیادتی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نسل پرستی نے ماضی میں امریکا کو تباہ کیا اور یہ مسئلہ آج بھی موجود ہے، تبدیلی تب آتی ہے جب عام آدمی اس کے لیے جدوجہد میں شامل ہو، سب کا مقصد ایک ہی ہو تو ملک آگے بڑھتا ہے اور جمہوریت کے ذریعے ہی ہم اتحاد قائم کر سکتے ہیں۔
براک اوباما نے کہا کہ مسائل کا حل طویل اور دیرپا پالیسیوں میں ہے اور جمہوریت کی بہتری کے لیے سماجی رویوں کو بدلنا ہو گا، تبدیلی اسی وقت آتی ہے جب سب لوگ جمہوریت میں اپنا حصہ ملائیں، امیروں کو زیادہ ٹیکس دینا چاہیئے جبکہ کارپوریشنز پر ٹیکس بڑھانے سے فائدہ عوام تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ روس اورچین دنیا بھر میں کسی بھی معاملے پر ہمارامقابلہ نہیں کرسکتے۔ امریکی صدر اپنی اہلیہ براک اوباما کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایک اچھے دوست کی طرح میرا ساتھ دیا۔
سورس : ایکسپریس نیوز
شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

8 چین دنیا پر بازی لے گیا، ایسی چیز ایجاد کر لی کہ جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
dasd بھارت میں مسلم دوشیزاؤں کو اغوا کرنے کے بعد ان کیساتھ کیا کیا جا رہا ہے؟ لرزہ خیز انکشافات نے ہِلا کر رکھ دیا
205 چین کیا کرنیوالا ہے؟اعلان نے عالمی طاقتوں کے چھکے چھڑا دیئے
gobara ایک اور پاکستانی غبارے نے بھارت کی ہوا نکال دی
aaa عراق نے سعودی عرب سے مطالبہ کردیا، وجہ بھی سامنے آگئی
Mississippi’s poultry industry ended the year with a preliminary estimated value of $2.5 billion, holding on to the top spot among agricultural commodities in the state for 2012. Broiler values saw a 7 percent increase from 2011, while estimated egg and chicken values remained level. (MSU Ag Communications/file photo) کویت کے بعد سعودی عرب نے بھی بھارتی پولڑی مصنوعات پرپابندی عائدکردی