این اے 258 ، ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، بڑی خبر آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 258 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کے امکان روشن ہیں ۔ ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ کراچی میں این اے 258 میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا ، پولنگ کا سلسلہ جاری ، ضلع ملیر میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ، الیکشن کیلئے 287 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 68 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس جبکہ 219 حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ۔ این اے 258 کی نشست ن لیگ کے عبدالحکیم بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اور اسمبلی رکنیت سے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔ عبدالحکیم بلوچ اب پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ان کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں ، الیکشن کیلئے ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں(اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیاہے)

Facebook Comments

مزید

رائیونڈ مارچ ۔۔۔ پی ٹی آئی نے حیران کن اعلان کردیا
بھارتی اشتعال انگیزیاں ،وزیراعظم نے مودی کومنہ توڑ جواب دیدیا
ایک اور سنگ میل عبور، وزیراعظم نے نئی موٹروے کا افتتاح کردیا
پاکستان میں موجود غیررجسٹرڈافغانیوں کی قسمت کافیصلہ، بڑی خبر آگئی
پاکستان کا نام ایوانِ صدر میں جلایا جانے لگا
پی ٹی آئی کوناقابل یقین دھچکا ! اہم ترین رہنما کی لا ش برآمد