ایم کیو ایم کا جلائو گھیرائو ہنگامہ آرائی ، مصطفی کمال نے پردہ چاک کردیا

کراچی( نیوز ڈیسک)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے کہا قائد ایم کیو ایم نے قومی اداروں کے خلاف بیانات دیئے۔ متحدہ انسانیت کو قتل اور نسلوں کو تباہ کر رہی ہے۔پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے نجی ٹی وی کے دفتر پر حملے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قائد ایم کیو ایم نے قومی اداروں کے خلاف بیانات دیئے۔ اب تک جو کہا ایم کیو ایم نے سچ کر دکھایا۔ انہں صرف سیاست کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے ۔ متحدہ انسانیت کو قتل اور نسلوں کو تباہ کر رہی ہے۔ صورتحال متحدہ قائد کی نفرت انگیز تقریروں کا نتیجہ ہے۔ مصطفٰی کمال نے الزام لگایا متحدہ قائد کراچی کے حالات خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ نوجوانوں کو جرائم کی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔ مینڈیٹ کا نعرہ لگانے والے پاکستان کیخلاف کام کر رہے ہیں۔ بھارت سے پیسے لیکر پاکستان مخالف کام کر رہے ہیں۔ رسوائی متحدہ قائد کا مقدر ہے اور آج فاروق ستار کا بھی امتحان ہے۔

Facebook Comments

مزید

حسین حقانی کو ویزوں کے اجرا کا اختیار کس نے دیا؟ حیران کن نام سامنے آگیا
گورنر سندھ کے حوالے سے بُری خبر آ گئی
یہ ایک ایس ایم ایس آپ کا اکائونٹ خالی کردے گا، پیغام میں کیا ہے ؟ جانئے
لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ، اس بار حکومت نہیں چین نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی
شہری ہوجائیں تیار ، محکمہ موسمیات نے خطرناک پیش گوئی کردی
بھارتی فائرنگ کے بعدپاکستان کی بھرپورکارروائی،بی ایس ایف نے صلح کے پرچم لہرادئیے