اگر آپ فیس بک پر یہ کام کر رہے ہیں تو آپ کیلئے بری خبر ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کیا آپ فیس بک پر اپنے دوستوں کے لیے بہت زیادہ متاثر کن اقوال شیئر کرنا پسند کرتے ہیں ؟ اگر ہاں تو ہوسکتا ہے یہ پڑھ کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے مگر ایک دلچسپ تحقیق کا دعویٰ تو یہی ہے۔جی ہاں اس تحقیق کے مطابق جو لوگ فیس بک اور ٹوئٹر پر متاثر کن اقوام پوسٹ کرتے ہیں وہ درحقیقت ‘کم ذہانت کے حامل ہوتے ہیں’۔کینیڈا کی واٹر لو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کم ذہانت اور بظاہر عالمانہ نظر آنے والے بیانات کے درمیان لنک ہوتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 845 رضاکاروں پر تجربات کیے گئے اور انہیں کہا گیا کہ وہ کن خیالات کو عالمانہ قرار دیتے ہیں یا ان سے متفق ہوتے ہیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ بظاہر عالمانہ نظر آنے والے (چاہے کتنے بھی احمقانہ ہی کیوں نہ ہو) خیالات کو لوگ بہت زیادہ شیئر کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور ایسے افراد کا آئی کیو لیول دیگر افراد کے مقابلے میں اوسطاً کم ہوتی ہے۔تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ مخصوص ذہانت کے حامل افراد ناقابل فہم باتوں کو بہت زیادہ سنجیدگی سے لینے کے عادی ہوتے ہیں اور وہ اس سے دیگر کو بھی ‘ مستفید’ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایسے ہی افراد سازشی خیالات سے بھی زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

مزید

موبائل کیمرہ کا بہترین استعمال ممکن مگر کیسے
بھارت کا ٹیلی نار کو خریدنے کا فیصلہ، صارفین کو بڑا دھچکا
اب موجیں ہی موجیں !جازنے شہریوں کیلئےناقابل یقین آفرمتعارف کروادی
ایک بچے کی دو مائیں اور ایک والد: شرمناک سائنسی تجربہ سامنے آگیا
یوٹیوب کی ایسی ٹرکس جو آپ نے آج تک نہ سنی ہونگی نہ استعمال
فیس بک کا نام تبدیل ، نیا نام بھی سامنے آگیا