اچھی ملازمت حاصل کرنے کیلئے 5 مہارتیں

72

لاہور(نیوز ڈیسک) درحقیقت نوکری کے حصول کیلئے آپ کا مقابلہ متعدد امیدواروں سے ہوتا ہے، جن کا سامنا کرنا آسان کام نہیں۔ اگر آپ کی سی وی پڑھنے میں آسان، غلطیوں سے پاک اور اگر متعلقہ تجربے کے ساتھ ساتھ کچھ صلاحیتوں کا ذکر ہو، تو آپ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ یہاں کچھ ایسی صلاحیتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے، جو مختلف شعبوں میں کیرئیر بنانے میں کارآمد ثابت ہوتی ہیںاڈوب فوٹو شاپاگر آپ تخلیقی یا کریٹیو کیرئیر بنانا چاہتے ہیں، جیسے فوٹو ایڈیٹنگ یا گرافک ڈیزائننگ تو فوٹو شاپ کی بنیادی معلومات لازمی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کو سیکھنا زیادہ مشکل نہیں، بس کسی بھی اچھے ادارے سے آپ تصاویر کو فوٹو شاپ کرنے سے لے کر لئیرز تکنیکیں وغیرہ سیکھ سکتے ہیں۔مائیکرو سافٹ ایکسلجو لوگ مالیاتی شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں، انہیں اکثر اپنے کام کا اندراج اور تجزیاتی معلومات مائیکرو سافٹ ایکسل سپریڈ شیٹ پر کرنا ہوتا ہے، تو یہ ضروری ہے کہ آپ اس پروگرام کی باریکیوں سے واقف ہوں، اس حوالے سے کورس کرکے آپ اس کی بنیاد جان سکتے ہیں جبکہ مشکل فارمولوں کے ساتھ زیادہ پیچیدہ کام کرنے کے بھی اہل ہو جاتے ہیں۔غیر ملکی زبان کوئی نئی زبان سیکھنا آسان کام نہیں ہے۔ درحقیقت اس کے لیے دماغ کو کافی بدلنا پڑتا ہے، مگر دوسری زبان کو سیکھنا متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے، یعنی ذہن تیز، بہتر یادداشت اور ملٹی ٹاسکنگ کی اچھی صلاحیت، مگر کچھ مخصوص شعبوں میں ان کے لیے ملازمت کا حصول بھی آسان ہو جاتا ہے۔ویب ڈویلپمنٹ ویب ڈویلپمنٹ کی بنیادی معلومات کئی شعبوں کے کیرئیر میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور ضروری نہیں ان کا تعلق ٹیکنالوجی کے شعبے سے ہو، ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور جاوا سکرپٹ وغیرہ آپ کو آرام سے ملازمت دلوا سکتے ہیں۔ورڈ پریساگر تو آپ کسی ویب سائٹ کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، تو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ویب سائٹس کا بیک اینڈ کیسے کام کرتا ہے ؟ کانٹیکٹ مینجمنٹ سسٹمز یا سی ایم ایس ہر ویب سائٹ میں مختلف ہو سکتے ہیں، مگر ورڈ پریس میں مہارت ایک اچھے آغاز میں مدد دیتی ہے

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

metro bus لاہور کے نیازی چوک پر میٹرو بسوں میں تصادم
aaa 38سالہ قائم علی شاہ کا نوجوانوں کو چیلنج
147 چین کے اعلان نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، اگر ایسا ہوگیا تو۔۔۔
39 کپتان کا پرویزخٹک کو سیلوٹ اورمشورہ،بڑی بریکنگ نیوزآگئی
03 آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا پارلیمنٹ میں آنا تفریح طبع کیلیے اچھا رہے گاسینیٹر مشاہد اللہ خان
aaa کراچی میں بچوں کےاغواء سے متعلق خبریں ، ڈی جی رینجرز نےسب کچھ واضح کردیا